اسپورٹس

Women joining workforce is a ‘game plan’ to destroy society: پاکستان میں جب سے خواتین نے کمانا شروع کیا ہے، طلاق کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے:سعید انور

آج کے دور میں بیٹی ہو یا بیٹا، بلا تفریق وہ  دنیا میں نام کمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ جو کام بیٹے نہیں کر سکتے وہ بیٹیاں کرتی ہیں۔ لیکن لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی اب بھی صحیح طریقے سے نہیں آئی ہے۔ کچھ لوگ ابھی بھی یہ مانتے ہیں کہ لڑکیوں کو گھروں کی چہار دیواری تک قید کرنا ہی زیادہ مناسب ہے، لڑکیوں کا گھر سے باہر آنا ،نوکری پیشہ ہونا ،اپنا کاروبار کرنا ،یہ سب خاندانی نظام کو برباد  کررہا ہے۔کچھ ایسی ہی سوچ والی ایک ویڈیو پڑوسی ملک پاکستان سے وائر ل ہورہی ہے۔

پاکستان کے سابق اوپنر بلے باز سعید انور کا ایک بیان ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ اس بار ان کیلئے کرکٹ موضوع بحث نہیں ہے لیکن خواتین کے حوالے سے ان کا بیان ان کی سوچ کی عکاسی کر رہا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے ملک اور دنیا کی خواتین کے بارے میں قابل اعتراض بیانات دیے ہیں۔ جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دراصل سعید انور نے کہا ہے کہ پاکستان میں طلاق کے کیسز بڑھ رہے ہیں کیونکہ خواتین نے اب کمانا شروع کر دیا ہے۔

کین ولیمسن اور شان ٹیٹ بھی خواتین کی کمائی کے خلاف ہیں

اپنے بیان کے دوران سعید انور نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ جہاں خواتین کما رہی ہیں وہاں طلاق کے زیادہ کیسز دیکھے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں سعید انور نے یہ بھی کہا کہ وہ جو کہہ رہے ہیں دوسرے ممالک کے کھلاڑی بھی اسے مان رہے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی اس سے متفق ہیں۔

پاکستان میں طلاق کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ

پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ اور 247 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلنے والے 55 سالہ سعید انور کے الفاظ سن کر شائقین کو دکھ ہوا ہے۔ دراصل سعید انور نے کہا تھا کہ میں پوری دنیا میں گھوم کر یہ بتا رہا ہوں۔ میں نے آسٹریلیا، یورپ میں ہر جگہ دیکھا ہے کہ آج کے دور میں جب گھروں میں میاں بیوی کے درمیان لڑائیاں ہوتی ہیں تو بیویاں اپنی کمائی کی وجہ سے طلاق لے لیتی ہیں۔ لوگوں کی حالت اتنی خراب ہو گئی ہے کہ لوگوں نے اپنی بیویوں کو کمانے کے لیے کام پر لگا رکھا ہے۔ انور نے کہا کہ آسٹریلیا کے میئر نے انہیں بتایا کہ جب سے ہم نے خواتین کو کمانے میں لگا دیا ہے تب سے ہمارا کلچر تباہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان میں جب سے خواتین نے کمانا شروع کیا ہے، طلاق کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کہتی ہیں کہ آپ چلے جائیں، میں اپنا گزارہ بھی کما کرکرسکتی ہوں اور گھر بھی چلا سکتی ہوں۔ یہ سب گیم پلان ہیں دوستو، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا، یہ بہت ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

2 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

3 hours ago