اسپورٹس

IND vs NZ Test Series: ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کو لگا بڑا جھٹکا، انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوئے ولیمسن، ٹیم میں اس کھلاڑی کو ملی جگہ

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کیوی ٹیم کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن انجری کے باعث تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ولیمسن سری لنکا کے دورے کے دوران ران کی انجری کا شکار ہوئے تھے جو اب تک مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہو سکے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ولیمسن کی جگہ مارک چیپ مین کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 اکتوبر سے بنگلورو میں ہوگا۔ ٹیم کی کمان ٹام لیتھم کے کندھوں پر ہوگی۔ ٹم ساؤتھی نے سری لنکا کے خلاف 2-0 سے شکست کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کین ولیمسن کمر کی تکلیف کی وجہ سے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو جائیں گے اور ان کی جگہ مارک چیپ مین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سلیکٹر سیم ویلز کو یقین ہے کہ ولیمسن بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ضرور ٹیم کا حصہ ہوں گے، حالانکہ، ان کا پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونا یقینی ہے، کیونکہ انہیں فی الحال آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سیم ویلز کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہمیں جو مشورہ دیا گیا ہے اس کے مطابق کین کے لیے فی الحال آرام کرنا بہت ضروری ہے، انہیں انجری کے ساتھ ٹیم کے ساتھ لانا خطرناک ہو سکتا ہے، ہمیں یقین ہے کہ کین انجری سے صحت یاب ہو جائیں گے۔ جلد ہی سیریز میں اہم کردار ادا کریں گے۔ لیکن ہمیں دکھ ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے، جب کہ ہندوستان بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ سیریز جیتنے کے بعد پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم:

ٹام لیتھم (کپتان)، ٹام بلنڈل (وکٹ کیپر)، مائیکل بریسویل (صرف پہلے ٹیسٹ کے لیے)، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، ول او روکی، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، رچن روندرا، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ایش سودھی (دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے)، ٹم ساؤتھی، کین ولیمسن، ول ینگ۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago