بھارت ایکسپریس۔
Duleep Trophy 2023, Abid Mushtaq: دلیپ ٹرافی 2023 کے لئے نارتھ زون کی ٹیم میں جموں وکشمیر کے بائیں ہاتھ کے اسپن آل راونڈر کھلاڑی عابد مشتاق کو شامل کیا گیا ہے۔ جب عابد کو چنئی سپرکنگس نے اپنے نیٹ گیند باز کے طور پر شامل کیا تھا تو ان کی واحد خواہش اپنے رول ماڈل رویندر جڈیجہ سے ملنے کی تھی، لیکن جب جڈیجہ ٹیم سے جڑے، اس وقت تک عابد ٹیم کو چھوڑ چکے تھے۔ اس سے انہیں جڈیجہ سے ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔ امباتی رائیڈو نے ضرورعابد کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ مہندر سنگھ دھونی اور چنئی سپرکنگس ٹیم کی نظر میں ہیں۔
اب عابد مشتاق نے انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ رویندر جڈیجہ میرے آئیڈیل ہیں۔ میں نے اپنے کھیل کو انہیں جیسا کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس طرح سے وہ بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں کرتے ہیں۔ جس دن جڈیجہ بھائی آئے، مجھے اسی دن جانا تھا۔ اس وجہ سے میں ان سے زیادہ بات چیت کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔ تاہم میں نے دھونی بھائی نیٹس پر کافی گیند بازی ضرور کی۔ انہیں مجھے اچھا ردعمل ملا۔ میری زیادہ بات چیت رائیڈو بھائی سے ہوتی تھی۔ جب میں ٹرائلس کے لئے چنئی گیا تھا تو وہ ہمارے اسکاوٹ تھے۔ جس دن میں چنئی کے کیمپ سے واپس جا رہا تھا رائیڈو بھائی نے مجھے مسلسل محنت جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
اپنے بیان میں عابد مشتاق نے مزید کہا کہ دلیپ ٹرافی میں بہترکارکردگی سے مجھے آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ میں ریڈ بال سے مسلسل بہتر کارکردگی پیش کر رہا ہوں۔ میں گزشتہ 3 آئی پی ایل آکشن میں جاچکا ہوں، لیکن کسی نے مجھے اپنی ٹیم میں لینے میں دلچسپی نہیں دکھائی، لیکن چنئی کے ساتھ میری مدت اور ماہی بھائی کے ساتھ رائیڈو بھائی سے بات چیت نے مجھے نیا اعتماد دینے کا کام کیا ہے۔
مشتاق عابد نے کہی یہ بڑی بات
عابد مشتاق نے ابتدائی دنوں میں میٹ وکٹ پر کھیلتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی اسپن گیند بازی کے ساتھ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ عابد نے اس سے متعلق کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں تسلسل کافی اہم ہے۔ آپ کو مسلسل ایک جگہ پر گیند بازی کرتے رہتا پڑتا ہے۔ آپ کو گیند کو فلائٹ دینی ہوتی ہے۔ ٹی-20 کرکٹ کی وجہ سے بائیں ہاتھ کے اسپنر رن بچانے پر زیادہ دھیان دے رہے ہیں۔ میں محفوظ نہیں کھیلنا چاہتا۔ آپ کو وکٹ حاصل کرنے کے لئے گیند کو فلائٹ دینا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…