اسپورٹس

IPL 2023: اوپننگ سیریمنی میں چلا اریجیت سنگھ کا جادو، تمنا-رشمیکا نے ڈانس سے جیتا فینس کا دل، ایک لاکھ سے زیادہ ناظرین کی شور سے گونجا اسٹیڈیم

IPL 2023 opening ceremony: آئی پی ایل کی اوپننگ سیریمنی شاندار رہی۔ گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے فینس کا دل جیت لیا۔ اریجیت سنگھ کے گانے ’اے وطن میرے وطن آباد رہے تو…‘ پر پورا اسٹیڈیم جھوم اٹھا۔ ’چنا میریا‘ اور پٹھان سانگ پر فینس خوب تھرکے۔ اس دوران بی سی سی آئی کے افسر، صدر روجر بنی، سکریٹری جے شاہ موجود رہے۔ اریجیت سنگھ تقریباً 25-20 منٹ اسٹیج پرفارمنس دی۔ اس کے بعد تمنا بھاٹیہ اور رشمیکا مندانا نے اپنی پرفارمنس سے فینس کا مزہ دوگنا کردیا۔

سب سے خاص بات یہ ہے کہ سیریمنی دیکھنے کے لئے تقریباً 1.15 لاکھ ناظرین اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ مندرا بیدی نے شو کو ہوسٹ کیا۔ ساوتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا اور تمنا بھاٹیہ نے کئی گانوں پر ڈانس کیا۔ شری ولّی، ناٹو-ناٹو اور ڈھولیڈا جیسے گانوں پر دونوں اداکارہ نے شاندار پرفارمنس دی۔ واضح رہے کہ آخری بارسال 2018 کے آئی پی ایل سیزن میں اوپننگ سیریمنی منعقد ہوئی تھی۔

دیکھیں اوپننگ سیریمنی کی ٹاپ-5 ویڈیو

 

چنئی سپرکنگس جمعہ کے روز احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2023 کے پہلے گیم میں گجرات ٹائٹنس سے مدمقابل ہوگی۔ چنئی سپرکنگس گزشتہ سیزن میں پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے مقام پر رہی تھی اور یہ ٹورنا منٹ میں ان کا اب تک کی سب سے خراب کارکردگی تھی۔ تاہم نئے سیزن میں ایک بارپھر چنئی کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی۔۔

ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات ٹائٹنس نے گزشتہ سیزن میں ڈیبیو کیا تھا اور ٹورنا منٹ جیتا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ گجرات آج چنئی کی جیت کے خلاف ہیٹ ٹرک لگا سکتی ہے۔ وہیں چنئی سپرکنگس فینس کے لئے ایک بری خبرسامنے آرہی ہے۔ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چنئی سپرکنگس کے کپتان ایم ایس دھونی گھٹنے کی چوٹ سے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کا پہلے میچ میں کھیلنا یقینی نہیں ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago