اسپورٹس

Washington Sundar injury update: ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑی راحت، واشنگٹن سندر کی نیٹس پر واپسی؛ لیکن اب بھی تھوڑا خطرہ باقی

ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر واشنگٹن سندر سے متعلق کرکٹ شائقین کے لیے ایک ملی جلی خبر سامنے آئی ہے۔ بنگلورو میں واقع بی سی سی آئی کے ’’سینٹر آف ایکسیلنس‘‘ سے ملنے والی تازہ جانکاری کے مطابق سندر نے نیٹس میں دوبارہ بیٹنگ شروع کر دی ہے۔ چوٹ کے بعد میدان میں ان کی یہ واپسی یقیناً راحت بخش ہے، لیکن ان کی مکمل فٹنس کے حوالے سے  اب بھی سسپنس برقرار ہے۔

چوٹ کتنی سنگین ہے؟

واشنگٹن سندر گزشتہ کچھ عرصے سے پسلی کی تکلیف مبتلا ہیں۔ ابتدا میں اسے محض پٹھوں میں کھچاؤ سمجھا جا رہا تھا، لیکن بعد کی جانچ میں پسلی میں ہلکا فریکچر بھی سامنے آیا۔ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے معروف ڈاکٹر دنشاؤ پارڈی والا سے بھی مشورہ لیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے دوبارہ بلّا تھام لیا ہے، لیکن نیٹ پریکٹس کے دوران انہیں اب بھی پسلی کے حصے میں ہلکا درد محسوس ہو رہا ہے۔ ایسے میں میڈیکل ٹیم کسی قسم کی جلد بازی کے موڈ میں نہیں ہے۔ فروری کے پہلے ہفتے میں ان کا مکمل فٹنس چیک اپ ہونا ہے، جس کے بعد ہی یہ طے ہوگا کہ وہ ’’ریٹرن ٹو پلے‘‘ پروٹوکول کے تحت میچ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں یا نہیں۔

پہلے میچ کا حساب

بھارتی ٹیم کے نقطۂ نظر سے تشویش کی بات یہ ہے کہ 7 فروری کو امریکہ کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں سندر کا کھیلنا تقریباً ناممکن نظر آ رہا ہے۔ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ اس وقت ’’ویٹ اینڈ واچ‘‘ کی حکمتِ عملی اپنا رہے ہیں۔ مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ واشنگٹن سندر جیسے میچ ونر کھلاڑی کے لیے تھوڑا انتظار کرنا بہتر ہے، بہ نسبت اس کے کہ انہیں آدھی ادھوری فٹنس کے ساتھ میدان میں اتار دیا جائے۔

آخر ٹیم کے لیے سندر اتنے اہم کیوں ہیں؟

بھارتی ٹیم میں واشنگٹن سندر کا کردار نہایت اہم ہے، خاص طور پر ان کی آف اسپن بولنگ کی وجہ سے۔ کوچ گوتم گمبھیر اور کپتان سوریہ کمار یادو ایسے بولر کی تلاش میں ہیں جو حریف ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے بازوں پر قابو پا سکے۔ فی الحال بھارتی کیمپ میں سندر جیسا درست اور قابلِ اعتماد آف اسپن آل راؤنڈر کوئی دوسرا نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ان کی غیر موجودگی میں روی بشنوئی کو آزمایا جا رہا ہے، جو اپنی گوگلی سے بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر سندر پاکستان کے خلاف ہونے والے بڑے مقابلے تک فٹ ہو جاتے ہیں تو انہیں براہِ راست موقع دیا جا سکتا ہے، کیونکہ وہ ٹیم کی مرکزی منصوبہ بندی کا اہم حصہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

6 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

7 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

7 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

7 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

7 hours ago