ہندوستانی کپتان روہت شرما نے آج ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر کے طور پر وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم وہ “حاصل” کرے جو ماضی میں دیگر ہندوستانی ٹیمیں جنوبی افریقہ میں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔سن 1992میں جنوبی افریقہ میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز کے بعد سے، ہندوستان نے وہاں کبھی کامیابی حاصل نہیں کی۔ہندوستان 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میں سے پہلے میں جنوبی افریقہ سے کھیلے گا۔
کپتان روہت شرما نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس کے دوران کہا، “وہ اس سریز کے دوران ایسی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں جو دنیا کے اس حصے میں کسی نے حاصل نہیں کیا ہے۔روہت اپنے کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں بھی بات نہیں کرنا چاہتے تھے،یہی وجہ ہے انہوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صرف یہ کہا کہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنے منصوبوں کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ میں جو بھی کرکٹ میرے سامنے ہے وہ کھیلنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ کے ایل راہل سے توقع ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپنگ کریں گے لیکن کپتان روہت شرمانے کہا کہ یہ وکٹ کیپر بلے باز پر منحصر ہے کہ وہ پانچ روزہ فارمیٹ میں کتنی دیر تک دستانے پہننا چاہتے ہیں۔روہت شرما نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ کے ایل راہل کب تک وکٹیں رکھنا چاہیں گے لیکن وہ ابھی تک اس کے خواہشمند ہیں۔ہندوستان کے ورلڈ کپ کے ہیرو محمد شامی ٹخنے کی چوٹ کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور روہت نے محمد شامی کی عدم موجودگی کو ٹیم کیلئے بڑا نقصان قرار دیاہے۔انہوں نے کہا کہ شامی نے ہمارے لیے جو کچھ سالوں میں کیا ہے اس کے لیے ایک بہت بڑی کمی ہوگی۔ کوئی اس کمی کی بھرپائی کرپائے گا،میرے خیال میں یہ آسان نہیں ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکہ کے شہر رینو میں منعقدہ عالمی ماسٹرز کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی…
بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…
وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…
فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…
محکمہ موسمیات نے 18 اکتوبر کو ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش، آندھی اور…