ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف وراٹ کوہلی نے لگائی شاندار سنچری
ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی جیت کا بدستور سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا، افغانستان اور پاکستان کے بعد اب ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے مسلسل چوتھی جیت درج کر لی ہے۔ وہیں کنگ کوہلی نے اس میچ میں شاندار سنچری لگائی ہے۔ سابق بھارتی کپتان 97 گیندوں میں 103 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ وراٹ کوہلی نے 97 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی کنگ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 48ویں سنچری بھی مکمل کر لی ہے۔ اس کے علاوہ کوہلی ون ڈے فارمیٹ میں 68 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔
ٹیم انڈیا کو 257 رنز کا ملا تھا ہدف
بتا دیں کہ ٹیم انڈیا کو 257 رنز کا ہدف ملا تھا۔ بھارت نے 41 اوورز میں 3 وکٹوں پر 261 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ بھارت کے لیے اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے پہلی وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے۔ روہت شرما 40 گیندوں پر 48 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل نے پچاس رنز بنائے۔ شبمن گل 55 گیندوں میں 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے باقی کام مکمل کر دیا۔ گرچہ شریس ایئر صرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن کوہلی نے بنگلہ دیشی گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل 34 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: رلڈ کپ کے میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو دی شکست، پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ٹیم انڈیا
بنگلہ دیش کے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 256 رنز بنائے۔ درحقیقت بنگلہ دیش کے اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے شاندار آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز نے 14.4 اوورز میں 93 رنز جوڑے۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم 300 رنز کا ہندسہ عبور کر لے گی، لیکن اس کے بعد ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے اچھی واپسی کی۔ خاص طور پر بنگلہ دیشی بلے باز جسپریت بمراہ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ جسپریت بمراہ نے 10 اوورز میں 41 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…