نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اپنے کریئر کے ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ تقریباً ہر میچ کے ساتھ کوئی نہ کوئی نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بدھ (4 نومبر) کو کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں بھی وراٹ کے پاس ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دینے کا سنہری موقع ہوگا۔ دراصل، وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں نمبر 3 پر بلے بازی کرتے ہوئے اب تک 305 اننگز میں 12,988 رن بنا چکے ہیں۔ اگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 12 رن بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 13,000 رن مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق بلے باز رکی پونٹنگ ہیں، جنہوں نے 365 اننگز میں 12,662 رن بنائے ہیں۔ وہیں، ون ڈے کرکٹ میں کسی ایک بیٹنگ پوزیشن پر کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے نام ہے۔ سچن نے اوپنر کے طور پر بلے بازی کرتے ہوئے 15,310 رن بنائے ہیں۔
لسٹ اے کرکٹ میں سچن کا ریکارڈ توڑنے کا بھی موقع
اگر وراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایک سنچری بنانے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ وراٹ اور سچن دونوں کے نام اب تک لسٹ اے کرکٹ میں 60-60 سنچریاں درج ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف 50 اوور کی کرکٹ میں بھی وراٹ کوہلی کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 36 مقابلوں میں 57 کی بہترین اوسط سے 1,897 رن بنائے ہیں۔ اس دوران
ان کے بلے سے 7 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں نکلی ہیں۔ وراٹ نیوزی لینڈ کے خلاف 154 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی کھیل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل
نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بھی کوہلی کا شاندار ریکارڈ
نیوزی لینڈ میں وراٹ کوہلی نے اب تک مجموعی طور پر 11 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 46 کی اوسط سے 514 رن بنائے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر وراٹ ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا میچ 7 نومبر اور تیسرا مقابلہ 10 نومبر کو ہوگا۔ سیریز کا چوتھا ون ڈے 13 نومبر اور آخری یعنی پانچواں ایک روزہ مقابلہ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…
سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…
حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…
ای ڈی کی یہ کارروائی سندر شام اروڑہ پر لگے 5 کروڑ روپے کی رشوت…
یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…
آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…