اسپورٹس

Virat Kohli Rewrites ODI History: وراٹ کوہلی نے سچن تندولکر، وریندر سہواگ اور رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اتوار کو اندور میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں شاندار سنچری لگاکر اپنی فتوحات میں ایک اور ریکارڈ شامل کر لیا۔ یہ وراٹ کے بین الاقوامی کیریئر کی 85ویں سنچری اور ون ڈے فارمیٹ کی 54ویں سنچری تھی۔ اندور میں یہ ان کی پہلی سنچری بھی تھی۔ اگرچہ اس سنچری کے باوجود بھارت کو میچ میں جیت حاصل نہیں ہوئی، لیکن کوہلی کے نام کئی تاریخی ریکارڈز درج ہو گئے۔ وراٹ کوہلی نے اندور ون ڈے میں 108 گیندوں پر 124 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں رکھا۔ اس سنچری کے ساتھ وراٹ دنیا کے 35 مختلف اسٹیڈیموں میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے، جس میں انہوں نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 34 مختلف اسٹیڈیموں میں سنچری لگائے تھے۔

نيوزی لینڈ کے خلاف تمام فارمیٹس میں یہ وراٹ کی 10ویں سنچری تھی اور اس ریکارڈ کے ساتھ وہ اس ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔ اس معاملے میں وراٹ نے جیکس کیلِس، جو رُوٹ اور سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 9-9 سنچری بنائے تھے۔

وراٹ کوہلی کا نیوزی لینڈ کے خلاف یہ ساتویں ون ڈے سنچری بھی تھی، جس سے وہ اس ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سنچری بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے۔ اس ریکارڈ میں وراٹ نے وریندر سہواگ اور آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 6-6 سنچری بنائے تھے۔

وراٹ کو ”چیز ماسٹر“کے طور پر جانا جاتا ہے، کیونکہ ان کی بڑی اننگز اکثر بھارتی ٹیم کی جیت کی ضمانت سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم، کئی بار وراٹ کی سنچری بھی ٹیم کی جیت کے لیے کافی نہیں ہوتی ہے اور ٹیم کو شکست ہوتی ہے۔ اندور میں یہ سنچری وراٹ کی نوویں سنچری تھی جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اس لسٹ میں سچن تندولکر سر فہرست ہیں، جن کے 14 سنچری بھارت کی جیت کے لیے ناکافی رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

10 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

10 hours ago