اسپورٹس

Vinesh Phogat: ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیاکے نوٹس کے باوجوداپنی لڑائی جاری رکھنے کا کیا عہد

نئی دہلی: بھارت کی معروف خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا  (ڈبلیو آف آئی) کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ونیش نے واضح کیا کہ مشکلات اور تنازعات کے باوجود وہ ہار ماننے والی نہیں ہیں۔ونیش پھوگاٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “زندگی ایک گہرے بھنور میں پھنسی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ دنیا ہمیشہ میرے کردار میں خامیاں تلاش کرتی رہتی ہے، لیکن زندگی نے ہمیشہ میرا سر بلند رکھا ہے۔ کسی تلوار میں اتنی طاقت نہیں کہ اسے جھکا سکے۔” ان کے اس پیغام کو ان کے حوصلے اور واپسی کے عزم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے ونیش پھوگاٹ کو ایک 15 صفحات پر مشتمل شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں ان پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اینٹی ڈوپنگ قوانین پر عمل نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق ونیش نے یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) کے ان اصولوں کی پابندی نہیں کی، جن کے تحت ریٹائرمنٹ کے بعد واپسی کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے چھ ماہ قبل اطلاع دینا ضروری ہوتا ہے۔فیڈریشن نے انہیں 26 جون تک کسی بھی گھریلو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کے باعث ونیش کی فوری واپسی کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیرس اولمپکس تنازع کے دوران ونیش کے اقدامات سے بھارتی کشتی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ ڈبلیو ایف آئی کے مطابق ان کے رویے نے فیڈریشن کے آئین، بین الاقوامی ریسلنگ قوانین اور اینٹی ڈوپنگ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی ہے۔واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ نے 2024 پیرس اولمپکس کے فائنل میں زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد کشتی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے دوبارہ میٹ پر واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عالمی سطح پر ملک کے لیے ایک اور میڈل جیتنا چاہتی ہیں اور اپنے ادھورے خواب کو پورا کرنا ان کا مقصد ہے۔ونیش پھوگاٹ کی نظریں اتوار سے گونڈا میں شروع ہونے والے نیشنل اوپن رینکنگ ایونٹ کے ذریعے واپسی پر تھیں، لیکن فیڈریشن کے تازہ فیصلے کے بعد اب انہیں مزید انتظار کرنا ہوگا۔ اس کے باوجود ان کے حالیہ بیان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ ہمت ہارنے کے بجائے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اعظم خان کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ منتقل، 16 نومبر تک سماعت کا امکان

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کپل سبل نے کہا کہ ان کے موکل کی…

11 minutes ago

Congress leader lashes out at Dhirendra Shastri: دھیرندر شاستری پر کانگریس لیڈر برہم، بولے: اسے ایسی باتیں کہنے کا حق کس نے دیا؟

قابل ذکر ہے کہ بھگوان رام اور بھگوان کرشن سے متعلق دھیرندر شاستری کے بیان…

36 minutes ago

Bhavina Patel, Created History in Para Table Tennis: بھاونا پٹیل نے پیرا ٹیبل ٹینس میں رقم کی تاریخ، پیرالمپکس میں ملک کو دلایا پہلامیڈل

بھاونا پٹیل کی کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2021 میں…

1 hour ago