ویبھو سوریہ ونشی۔
اتوارکے ٹرائی سیریزکے فائنل میں ویبھوسوریہ ونشی نے 29 گیندوں میں 94 رن بنائے۔ اس مقابلے میں 15 سال کے ویبھو سوریہ ونشی سنچری لگانے سے محروم رہ گئے، لیکن 11 گیندوں میں نصف سنچری لگاکرتاریخ رقم کردی۔ انہوں نے نہ صرف لسٹ-اے کرکٹ تاریخ کی سب سے تیزنصف سنچری لگائی بلکہ کسی بھی فارمیٹ میں ہندوستان کے لئے سب سے تیزنصف سنچری لگائی ہے۔ فرسٹ کلاس ہویا لسٹ کرکٹ، ونڈے، ٹسٹ یا پھرٹی-20 انٹرنیشنل میچ ہی کیوں نہ ہو، ان سبھی میں ہندوستان کے لئے سب سے تیزنصف سنچری کا ریکارڈ اب ویبھوسوریہ ونشی کے نام درج ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا-اے کے خلاف فائنل میں انہوں نے 29 گیندوں میں 94 رن بنائے۔
ہندوستان کے لئے سب سے تیزنصف سنچری
ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کے لئے سب سے تیزنصف سنچری یوراج سنگھ کے نام ہے۔ انہوں نے 2007 ٹی-20 ورلڈ کپ میں 12 گیندوں میں نصف سنچری لگائی تھی۔ ونڈے انٹرنیشنل میں سب سے تیزنصف سنچری لگانے کا ہندوستانی ریکارڈ اجیت اگرکرکے نام ہے۔ انہوں نے سال 2000 میں زمبابوے کے خلاف 21 گیندوں میں 50 رن مکمل کئے تھے۔ 28 گیندوں میں ٹسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے لئے سب سے تیزنصف سنچری رشبھ پنت نے لگائی۔ انہوں نے سال 2022 میں سری لنکا کے خلاف 28 گیندوں میں نصف سنچری لگائی تھی۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے تیزنصف سنچری لگانے کا ہندوستانی ریکارڈ آکاش چودھری کے نام ہے۔ انہوں نے رنجی ٹرافی میں میگھالیہ کے لئے کھیلتے ہوئے اروناچل پردیش کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام درج کیا تھا۔ 11 گیندوں میں اب ویبھوسوریہ ونشی نے لسٹ-اے کرکٹ میں سب سے تیزنصف سنچری لگانے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے انڈیا-اے کے لئے کھیلتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا۔
ویبھوسوریہ ونشی جلد کریں گے ٹیم انڈیا کے لئے ڈیبیو
ویبھو سوریہ ونشی کوآئی پی ایل-2026 میں اپنی دھماکہ خیز کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ انہیں آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا۔ ویبھو سوریہ ونشی ابھی جس طرح کی فارم میں ہیں، انہیں ٹیم انڈیا کے لئے ڈیبیو کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 26 جولائی کو آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹی-20 سیریزکی شروعات ہوگی۔ ویبھو سوریہ ونشی کو یہاں موقع مل سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جالھوپور میں واقع قومی فرانزک سائنس یونیورسٹی کا افتتاح بھی…
پی ایم مودی نے کہا، ’’میں آپ تمام نوجوان ساتھیوں اور آپ کے اہل خانہ…
امتحان کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کے بعد طالب علم کی موت ہوگئی۔…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ماحولیات سے متعلق ہر شعبے…
این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے…
20ویں روزگار میلے میں منتخب کیے گئے 51 ہزار سے زائد نوجوان بھارت سرکار کی…