اسپورٹس

Usman Tariq on bowling action: بالنگ ایکشن پر عثمان طارق کا ردعمل، کہا- لیجنڈز سے اتنی تعریف کی توقع نہیں تھی

کولمبو: پاکستان کے آف اسپنر عثمان طارق کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں ان کی کارکردگی نے جس طرح لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے، اس پر وہ خود بھی حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے موقع سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ اپنے منفرد سلِنگنگ بالنگ ایکشن کی بدولت طارق نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے چار میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

طارق نے براڈکاسٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے بالکل امید نہیں تھی کہ تمام بڑے کھلاڑیوں اور آپ لوگوں (کمنٹیٹرز) کی جانب سے اتنی تعریف اور پذیرائی ملے گی۔ میں واقعی ہر لمحے اور اپنی کارکردگی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور مزید توانائی اور جوش کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے پُرجوش ہوں۔”

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹینس بال سے کھیلتے ہوئے اپنے بالنگ ایکشن کو نکھارا۔ طارق کے مطابق ان کا منفرد ایکشن ابتدا ہی سے ان کے کھیل کا حصہ رہا ہے اور یہی ان کی کامیابی کی بڑی وجہ بنا۔

انہوں نے کہا، ’’جب میں ٹینس بال سے بالنگ کرتا تھا تو اسی وقت میرا یہ ایکشن تیار ہوا۔ اگر آپ سلو موشن میں میرا ایکشن دیکھیں تو ٹائمنگ اب بھی برقرار ہے، بس میں آہستہ موومنٹ کرتا ہوں۔ میں اپنے بالنگ ایکشن کے مختلف حصوں کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں اور یہ میرے لیے مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔”

طارق نے مزید بتایا کہ پاکستان کے اسپنرز نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے حوالے سے ایک واضح حکمت عملی تیار کی ہے اور ٹیم آئندہ میچوں میں وکٹ سے ملنے والی مدد کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا، “ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے اور ہم اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔ اگر وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے تو یقیناً یہ ہمارے پلان کو کامیاب بنانے میں مدد دے گی۔ ہم اگلا میچ جیتنے پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس مرحلے کا پہلا میچ جیتنا بہترین آغاز ہوگا۔”

آف اسپنر نے اپنے مخصوص ہیڈ بینڈ کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب ان کی پہچان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’کبھی کبھار بال آنکھوں کے سامنے آ جاتے ہیں جس سے توجہ متاثر ہوتی ہے، اسی لیے میں ہیڈ بینڈ پہنتا ہوں۔ چونکہ شائقین کو یہ پسند آیا ہے، اس لیے اب میں چھوٹے بالوں کے ساتھ بھی اسے پہننا جاری رکھوں گا۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

25 minutes ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

34 minutes ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

51 minutes ago

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

3 hours ago