آسٹریلوی خاتون کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ اندور میں مبینہ طور پر نازیبا سلوک کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے باضابطہ بیان میں تصدیق کی کہ جمعرات کی صبح دو آسٹریلوی کھلاڑی جب ہوٹل سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں تو ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کے ساتھ نامناسب رویّہ اختیار کیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’دو آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کے ساتھ ایک موٹر سائیکل سوار نے کیفے جاتے وقت نازیبا حرکت کی۔ ٹیم سکیورٹی نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔‘‘ آسٹریلوی ٹیم فی الحال اندور میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے موجود ہے۔ واقعہ 23 اکتوبر کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔
بی سی سی آئی کا ردعمل
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری دیوجیت سائکیا نے اس واقعے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جو ملک کی ساکھ پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ میں ریاستی پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے فوراً ملزم کو گرفتار کیا۔ قانون کے مطابق کارروائی ضرور ہوگی۔‘‘
پولیس کی کارروائی
انڈور کرائم برانچ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش دندوتیان نے تصدیق کی کہ آزاد نگر کے رہائشی ملزم عقیل کو ایک منظم آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا: ’’خواتین آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی ٹیم نے شکایت درج کرائی تھی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تفتیشی ٹیم نے فوری کارروائی کی اور ملزم کی شناخت کر کے گرفتار کیا۔‘‘ پولیس کے مطابق ملزم پر بی این ایس کی دفعات 74 اور 78 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ کہیں سیکورٹی انتظامات میں کوئی خامی تو نہیں تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیراعظم گجرات میں 4,030 نئے بچوں کے لیے سازگار آنگن واڑی مراکز کا سنگِ بنیاد…
ڈاکٹر شمس اقبال نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ…
تین روزہ بین الاقوامی پریاگ راج فلم فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز جمعہ کو ہوٹل…
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے تمام مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے 18 دنوں…
ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ملاپ، سیاسی…
دھوکہ دہی معاملے کی تفتیش کے دوران سکیش کا نام بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں…