اسپورٹس

Indian Premier League: ان سولڈ کھلاڑیوں کی یہ ٹیم آئی پی ایل کی کسی بھی فرنچائز پر پڑسکتی ہے بھاری، جانئے کون ہیں وہ چار غیر ملکی کھلاڑی؟

نئی دہلی: آئی پی ایل 2026 کی نیلامی اختتام کو پہنچ چکی ہے، تاہم اس کے نتائج نے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ نیلامی کے دوران کئی ایسے تجربہ کار اور میچ ونر کھلاڑی کسی بھی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے، جنہیں عام طور پر ہرفرنچائز کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ ڈیون کونوئے اور جونی بیرسٹو جیسے بڑے ناموں پر کسی بھی ٹیم کا بولی نہ لگانے کا فیصلہ شائقین کے لیے چونکا دینے والا رہا۔ فرنچائزیز نے اپنی مستقبل کی حکمت عملی، فٹنس اور ٹیم کمبنیشن کو ترجیح دی، جس کے باعث کئی اسٹار کھلاڑی ’ان سولڈ‘ کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ تاہم اگر ان تمام کھلاڑیوں کو ملا کر ایک پلیئنگ الیون تیار کی جائے تو یہ ٹیم موجودہ دس آئی پی ایل فرنچائزیز کو سخت چیلنج دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

تجربہ کار اوپننگ جوڑی اور مضبوط قیادت

اس مجوزہ ٹیم میں سلامی بلے بازکے طور پر نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوئے اور انگلینڈ کے جونی بیرسٹو کو  منتخب کیا گیا ہے۔ کونوئے وکٹ کیپنگ کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ بیرسٹو پاور پلے میں کسی بھی بولنگ اٹیک کو تہس نہس کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔ وسیع تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے جونی بیرسٹو کو اس ٹیم کی کپتانی سونپی جا سکتی ہے۔

مڈل آرڈر میں بھارتی طاقت اور آل راؤنڈ توازن

مڈل آرڈر میں بھارتی صلاحیتوں پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ وجے شنکر اور مہیپال لومرور ٹیم کو استحکام فراہم کرسکتے ہیں۔ لومرور بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کے ساتھ اسپن گیند بازوں کے خلاف بڑے شاٹس کھیلنے میں ماہر ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسول شامل ہیں، جو بلے اور گیند دونوں سے میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی ٹیم کو گہرائی اور توازن عطا کرتے ہیں۔

گیندبازی ٹیم کی سب سے بڑی طاقت

اس پلیئنگ الیون کی اصل قوت اس کی متوازن گیندبازی اٹیک ہے۔ اسپن ڈیپارٹمنٹ میں کرن شرما اور کمار کارتکیہ جیسے چالاک گیند باز شامل ہیں۔ آل راؤنڈر کے طور پر تنش کوٹیان (اسپن) اور راج وردھن ہنگرگیکر(تیز گیند بازی) کو پچ اور حالات کے مطابق شامل کیا جا سکتا ہے۔ تیز گیند بازی کی ذمہ داری آکاش مدھوال سنبھالیں گے، جبکہ ان کے ساتھ چیتن ساکریا اور سمرجیت سنگھ جیسے مؤثر متبادل بھی موجود ہیں۔

امپیکٹ پلیئر کے مضبوط آپشنز

میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس ٹیم کے پاس یش ڈھل، مینک ڈاگر اور مُروگن اشون جیسے بہترین ’امپیکٹ پلیئر‘ کے آپشنز بھی موجود ہیں، جو کسی بھی مرحلے پر ٹیم کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

کاغذ پر مضبوط، میدان میں خطرناک

مجموعی طور پر یہ ان سولڈ پلیئنگ الیون اس بات کو واضح کرتی ہے کہ آئی پی ایل نیلامی میں صرف کارکردگی ہی نہیں بلکہ قسمت کا ساتھ ہونا بھی ضروری ہے۔ کاغذ پر یہ ٹیم نہایت متوازن اور طاقتور نظر آتی ہے اور کسی بھی فرنچائز کے لیے سخت ترین حریف ثابت ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

3 minutes ago

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

2 hours ago

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

3 hours ago