اسپورٹس

IND U19 vs AUS U19 Final:ٹیم انڈیا کے یہ تین کھلاڑی جن کی وجہ سے مخالف ٹیم ہو جاتی ہے خوف زدہ ،جانیں کون یہ  ہیں خطرناک کھلاڑی؟

IND U19 vs AUS U19 Final: انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے لیے تین کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان ادے سہارن، مشیر خان اور سومیا پانڈے مخالف ٹیموں کے لیے درد سر بنے رہے۔ تینوں نے کمال کا مظاہرہ کیا ہے۔

ادے سہارن

ٹیم انڈیا کے کپتان ادے نے کئی میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں سرفہرست ہیں۔ اودے نے 6 میچوں میں 389 رنز بنائے۔ انہوں نے نیپال کے خلاف سنچری بنائی۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اودے نے آئرلینڈ کے خلاف بھی 75 رنز بنائے تھے۔

مشیر خان

ہندوستانی بلے باز مشیر ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 6 میچوں میں 338 رنز بنائے۔ مشیر نے اس دوران 2 سنچریاں اسکور کیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی شاندار کارکردگی تھی۔ مشیر نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جب کہ آئرلینڈ کے خلاف 118 رنز بنائے۔ انہوں نے امریکہ کے خلاف 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

سومیا پانڈے

ٹیم انڈیا کی بہترین گیند باز سومیا نے کئی میچوں میں اپنی بولنگ کی شروعات کی۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ لیکن ہندوستانی گیند بازوں کی فہرست میں سرفہرست رہے۔ سومیا  پانڈےنے 6 میچوں میں کل 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے نیپال کے خلاف صرف 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سومیا پانڈےنے نیوزی لینڈ کے خلاف 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیم انڈیا کو ان تینوں کھلاڑیوں سے کافی امیدیں ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے لیے یہ ایک بڑی پریشانی بن سکتیں ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CBI arrested Kejriwal from Tihar Jail: تہاڑ جیل سے سی بی آئی نے اروند کیجریوال کو کیا گرفتار، کل عدالت میں ہوگی پیشی

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے پیر کے روز تہاڑ جیل میں کیجریوال سے پوچھ…

6 hours ago

Heatwave in Siberia: روس کے سائبیریا میں گرمی نے توڑ دیئے سارے ریکارڈ

کیچانوفا نے کہا کہ مغربی سائبیریا میں جون کے آخر تک گرمی کی لہر جاری…

7 hours ago

Rahul Gandhi to be the leader of opposition: راہل گاندھی ہوں گے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر، کانگریس میٹنگ میں لیا گیا بڑا فیصلہ

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ راہل گاندھی لوک سبھا میں…

7 hours ago

ICC Men’s T20 World Cup: ’دنیا کا 8واں عجوبہ‘ آخر ایان اسمتھ نے گلبدین کو ایسا کیوں کہا، جانئے دلچسپ وجہ

حیرت اس وقت ہوئی جب میچ دوبارہ شروع ہونے کے اگلے ہی اوور میں گلبدین…

8 hours ago

Congress Whip To MPs: بی جے پی اور کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو وہپ جاری کیا، کل لوک سبھا میں موجود رہنے کو کہا

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا…

8 hours ago

T20 World Cup 2024: بھارتی فین نے پیٹ کمنز کو یاد دلایا گزشتہ سال کے فائنل کا بدلہ، ویڈیو ہورہی ہے وائرل

2023 ٹیم انڈیا کے شائقین کے جذبات مجروح ہوئے کیونکہ عالمی چمپئن بننے کے بعد…

9 hours ago