اسپورٹس

IND vs ENG 4th Test: آکاش دیپ نے  ڈیبیو ٹیسٹ میں  بکھیرا جلوہ ، آکاش دیپ نے 3 ،محمد سراج نے کیا  2 کا شکار

  رانچی ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ کا اسکور 7 وکٹوں پر 302 رنز ہے۔ جو روٹ 106 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ وہیں اولی رابنسن 31 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے اوپنرز بین ڈکٹ اور جیک کراؤلی نے پہلی وکٹ کے لیے 47 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد انگلش بلے باز پویلین کا رخ کرتے رہے۔

جو روٹ نے بنائی سنچری،لیکن بلے بازوں نے کیا مایوس

انگلینڈ کے ٹاپ 3 بلے باز 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد جونی بیرسٹو نے کچھ اچھے شاٹس ضرور لگائے۔لیکن روی اشون کی گیند پر پویلین لوٹتی ہوئی نظر آئی ۔ انگلش بلے باز وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔ لیکن جو روٹ مضبوطی سے ڈٹے رہے۔ بین فوکس کے علاوہ جو روٹ نے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کے ساتھ شاندار شراکتیں بنائیں اور ٹیم کے اسکور کو مقابلہ کرنے لائق بنادیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جیک کراؤلی نے 42 رنز بنائے۔ اسی دوران بین ڈکٹ 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اولی پوپ اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے۔ جب کہ جونی بیرسٹو نے 38 رنز بنائے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس 3 رنز بنانے کے بعد رویندرا جدیجا کا شکار بنے۔ بین فاکس نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ٹام ہارٹلے نے 13 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:یوپی میں ایس پی کے بعد، آج ہوگا کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے اتحاد کا باضابطہ اعلان
یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی نے یوپی میں کلین سویپ کے لیے تیار کیا خاص پلان، افضل انصاری کے بعد امروہہ سے!…
آکاش دیپ نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں جلوہ بکھیرا

ہندوستانی گیند بازوں کی بات کریں تو آکاش دیپ نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے ٹاپ 3 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ محمد سراج کو 2  ویکٹیں  ملیں۔ روی اشون اور رویندرا جدیجا کو ایک ایک کامیابی ملی۔ جب کہ کلدیپ یادیو وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

13 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago