آئی پی ایل 2024 اب تک بلے بازوں کے لیے بہت اچھا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی بڑا ٹوٹل دیکھنے کومل رہا ہے ۔ یہ وہی سیزن تھا۔ جس میں رائل چیلنجرز بنگلور کا سب سے زیادہ ٹوٹل کا ریکارڈ جو 2013 میں بنایا گیا تھا، ٹوٹا تھا۔ لیکن اس سیزن میں یقین کریں کہ بڑے ٹوٹل بنانے کا سیلاب آچکا ہے۔ آئی پی ایل کے پچھلے 16 سالوں میں سب سے بڑا ٹوٹل صرف ایک بار ہوا ہے۔ لیکن اس سیزن میں یہ سب سے بڑا ٹوٹل چار بار توڑا جاچکاہے۔
2024 کے آئی پی ایل کے پہلے 35 میچوں میں آر سی بی کا سب سے زیادہ 263 رنز چار بار ٹوٹ چکا ہے۔ جو کہ گزشتہ سیزن یعنی آئی پی ایل 2023 تک ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹوٹل تھا۔ حیدرآباد نے اس سیزن میں اب تک بنگلور کے سب سے بڑے ٹوٹل کو تین بار اور کولکتہ کو ایک بار چت کردیا ہے ۔
اس وقت آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 287/3 رنز ہے، جو حیدرآباد نے اس سیزن میں بنگلورو کے خلاف بنایا تھا۔ اس کے بعد اس فہرست میں دوسرا سب سے زیادہ ٹوٹل بھی حیدرآباد کے نام ہے۔ اسی سیزن میں حیدرآباد نے ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بورڈ پر 277/3 رنز بنائے تھے۔
حیدرآباد کی بلے بازی کا جواب نہیں
آپ کو بتاتے چلیں کہ حیدرآباد نے اس سیزن میں اب تک 7 میچ کھیلے ہیں، جن میں اس نے 5 جیتے ہیں۔ حیدرآباد 5 جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیم کا نیٹ رن ریٹ +0.914 ہے۔ حیدرآباد کو اب تک کولکتہ نائٹ رائیڈرس اور گجرات ٹائٹنز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پانچ میچوں میں حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے، چنئی سپر کنگز کو 6 وکٹوں سے، پنجاب کنگز کو 2 رنز سے، رائل چیلنجرز بنگلور کو 25 رنز سے اور دہلی کیپٹلز کو 67 رنز سے شکست دی۔ پیٹ کمنس کی قیادت میں حیدرآباد نے گزشتہ میچ میں دہلی کیپٹلس کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…