اسپورٹس

IND vs AUS 1st ODI: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا  میچ موہالی میں کھیلا جائے گا

IND vs AUS 1st ODI:  بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ موہالی میں کھیلا جائے گا۔ کے ایل راہل اس میچ میں ہندوستان کی کپتانی کریں گے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو کو پہلے دو میچوں کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی تیسرے ون ڈے سے میدان میں واپس آئیں گے۔ بھارت کی پلیئنگ الیون میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ گلین میکسویل آسٹریلیا کی جانب سے پہلے ون ڈے میں نہیں کھیلیں گے۔ اسے وقفہ دیا گیا ہے۔

اگر ہم موہالی ون ڈے کے لیے ہندوستان کے پلیئنگ الیون کی بات کریں تو ایشان کشن کو شبمن گل کے ساتھ اوپننگ کا موقع مل سکتا ہے۔ روہت کی غیر موجودگی میں ایشان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ٹیم انڈیا سوریہ کمار یادو کو نمبر 3 پر موقع دے سکتی ہے۔ شریاس آئر بھی میدان میں واپس آسکتے ہیں۔ ائیر کو چوتھے نمبر پر بلے بازی کا موقع مل سکتا ہے۔ واشنگٹن سندر یا تلک ورما کو پلیئنگ الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کا مجموعی ریکارڈ متاثر کن رہا ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اعداد و شمار میں آسٹریلیا کا  پلڑ ابھاری نظر آتا  ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 146 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران ٹیم انڈیا نے 54 میچ جیتے ہیں۔ جب کہ 82 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے رواں سال مارچ میں کھیلا گیا تھا۔ چنئی میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا کو 21 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ویرات کوہلی نے چنئی میں نصف سنچری کی اننگز کھیلی تھی۔ تاہم ٹیم پھر بھی جیت نہ سکی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیرکے مسلمانوں کے لئے سعودی عرب فکرمند، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہہ دی یہ بڑی بات

موہالی ون ڈے کے لیے  کھلاڑیوں کی فہرست

ہندوستان: شبھمن گل، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، شریاس آئیر، کے ایل راہل (کپتان، وکٹ کیپر)، تلک ورما/واشنگٹن سندر، رویندرجڈیجہ ، شاردول ٹھاکر، روی چندرن اشون، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، کیمرون گرین، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، مارکس اسٹوئنس، شین ایبٹ، پیٹ کمنز (کپتان)، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زامپا۔

بھارت ایکسپرس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

32 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

2 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago