اسپورٹس

T20 World Cup: نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں ٹیم انڈیا کی راہ مشکل، ٹی20 ورلڈ کپ میں اب تک نہیں ملی جیت

نئی دہلی: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 8 مارچ کو نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ

بھارت کے لیے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ کافی مشکل نظر آ رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے حق میں تاریخی ریکارڈ ہے۔ بھارتی ٹیم نے اب تک ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کبھی فتح حاصل نہیں کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 3 میچ کھیلے گئے ہیں اور تینوں میں نیوزی لینڈ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پہلا میچ ٹی20 ورلڈ کپ 2007 میں ہوا، جس میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رنز بنائے، بھارت 180 رنز پر آوٹ ہوگیا اور 10 رنز سے میچ ہار گیا۔

دوسرا میچ ٹی20 ورلڈ کپ 2016 میں ہوا، نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 126 رنز بنائے جبکہ بھارت 79 رنز پر آوٹ ہوگیا اور 47 رنز سے شکست ہوئی۔

تیسرا میچ 2021 ورلڈ کپ میں ہوا، بھارت نے 7 وکٹ پر 110 رنز بنائے، نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 111 رنز بناتے ہوئے 8 وکٹ سے میچ جیت لیا۔

ٹی20 کے مجموعی اعداد و شمار

اگر اوورآل اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ٹی20 میں بھارتی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ بہتر رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 30 میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں بھارت نے 18 میچ جیتے اور نیوزی لینڈ کو 11 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ ایک میچ ٹائی رہا۔ ورلڈ کپ سے قبل بھی نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی تھی۔ گھر پر کھیلی گئی اس سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4-1 سے شکست دی تھی۔

انڈیا کے پاس تاریخ بنانے کا موقع

ٹیم انڈیا کے پاس موقع ہے کہ وہ 8 مارچ کو نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی جیت حاصل کرے اور بیک ٹو بیک ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

1 hour ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

3 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

4 hours ago