اسپورٹس

Team India Welcome: ٹرافی لے کر بھارت پہنچی ٹیم انڈیا، دہلی میں اترے چمپئنس کھلاڑی

Team India Welcome: ہندوستانی کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئی۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا بارباڈوس سے ہندوستان آئی، ہندوستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ فائنل جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا بارباڈوس میں پھنس گئی تھی۔

اب انہیں خصوصی پرواز کے ذریعے ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کی AIC24WC چارٹرڈ فلائٹ وہاں سے چیمپئنس اور کھیلوں کے عملے کو لے کر آئی ہے، ہندوستان آنے کے بعد ٹیم کا بہت مصروف شیڈول ہوگا۔ پہنچنے کے بعد روہت اینڈ کمپنی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم انڈیا صبح تقریباً 9.30 بجے پی ایم مودی سے ملاقات کرے گی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا ایک اور چارٹرڈ فلائٹ سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔

ممبئی انڈیا کھلی بس پریڈ کا انعقاد کرے گا، جیسا کہ دھونی اینڈ کمپنی نے 2007 کا T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کیا تھا۔ پریڈ کی جانکاری خود بی سی سی آئی نے دی ہے۔ یہ پریڈ ممبئی کے میرین ڈرائیو پر شام 5 بجے ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پریزنٹیشن کی تقریب ہوگی، جہاں بھارتی کپتان روہت شرما بی سی سی آئی کے سیکریٹری جئے شاہ کو ٹرافی دیں گے۔ ٹرافی اگلے دو سال تک بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں رہے گی۔

T20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب جیتنے والی ٹیم انڈیا بارباڈوس سے ہندوستان پہنچ گئی ہے۔ بھارتی ٹیم 16 گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد وطن پہنچی ہے۔ بھارتی ٹیم کو ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن لایا گیا۔ ٹیم انڈیا بارباڈوس سے دہلی پہنچی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا دہلی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹیم انڈیا کے استقبال کے لیے شائقین پہلے سے ہی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں- Team India Victory Parade: ورلڈ چمپئن ٹیم انڈیا کی ممبئی میں وِکٹری پریڈ، روہت شرما کی جذباتی اپیل، دیکھئے 4 جولائی کو کیا ہوگا؟

وزیر اعظم مودی سے کریں گے ملاقات

ہندوستان پہنچنے کے بعد ٹیم انڈیا کے شیڈول میں سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔ روہت اینڈ کمپنی صبح تقریباً 9.30 بجے پی ایم مودی سے ملاقات کرے گے۔ تاہم اس سے پہلے ٹیم انڈیا ہوٹل جا سکتی ہے۔ بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے ٹیم انڈیا کے اپنے گھر پر اترنے کی اطلاع دی۔ اس ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑی بیگ سے ورلڈ کپ کی چمکتی ہوئی ٹرافی نکالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Sana Khan on Mufti Anas: ثنا خان نے 7 سال چھوٹے عمر کے مفتی انس سے کیوں کی شادی؟ خود کیا انکشاف

گلیمر کی دنیا کو الوداع کہنے کے بعد مذہب کی راستے پرچل پڑیں ثنا خان…

2 hours ago

Adani Total Gas Ltd: اڈانی ٹوٹل گیس نے سٹی گیس کے کاروبار میں $375 ملین کی سب سے بڑی عالمی مالی اعانت حاصل کی

بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ انجام پانے والی یہ پہلی مالی اعانت $315 ملین…

3 hours ago