اسپورٹس

Team India announced for South Africa Test series: جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، رشبھ پنت کے علاوہ ان کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی

ممبئی: جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے شبھمن گل کی قیادت میں بھارتی ٹیم کا اعلان بدھ کے روز کر دیا گیا۔ 15 رکنی ٹیم میں نائب کپتان رشبھ پنت کی واپسی ہوئی ہے۔ انجری کی وجہ سے پنت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر تھے۔

دھروو جریال کو ٹیم میں کیا گیا شامل

رشبھ پنت انگلینڈ کے دورے پر مینچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے تھے، اسی وجہ سے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع نہیں دیا گیا۔ پنت نے اب مکمل طور پر انجری سے نجات حاصل کر لی ہے اور اپنی فٹنس کے ساتھ فارم بھی واپس پا لی ہے۔ جنوبی افریقہ اے ٹیم کے خلاف جاری چار روزہ ٹیسٹ سیریز میں بی سی سی آئی نے پنت کو کپتان مقرر کیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 90 رنز کی اننگ کھیل کر انہوں نے بھارت اے کی جیت یقینی بنائی تھی۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد ان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی طے مانی جا رہی تھی۔ پنت کے ساتھ دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر دھروو جریال کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تیز گیند باز آکاش دیپ کی بھی واپسی

بھارتی ٹیم میں تیز گیند باز آکاش دیپ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے نہیں چنا گیا تھا، کیونکہ اس وقت ان کی فٹنس کو لے کر خدشات تھے۔ آکاش نے گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ اس کے علاوہ دیودت پڈیکل، سائی سدرشن، واشنگٹن سندر اور نیتیش کمار ریڈی نے بھی اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے کولکتہ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر سے گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم:
شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر، نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدرشن، دیودت پڈیکل، دھروو جریال، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل، نیتیش کمار ریڈی، محمد سراج، کلدیپ یادو، آکاش دیپ۔

جنوبی افریقہ اے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھارت اے ٹیم:
تیلک ورما (کپتان)، رتوراج گائکواڑ (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، ریان پراگ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آیوش بڈونی، نشانت سندھُو، وِپرج نگم، مانَو سُتھار، ہرشِت رانا، ارشدیپ سنگھ، پرسِدھ کرشنا، خلیل احمد، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

2 minutes ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

27 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

44 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago