ہندوستانی ٹیم اسی سال دسمبرمیں نیپال کا دورہ کرے گی۔ جمعہ کے روزکرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) نے اسٹیٹمنٹ جاری کرکے بتایا کہ ’انڈیا اے‘ اسی سال دسمبرمیں 3 میچوں کی ٹی-20 سیریزکے لئے نیپال ٹورپرآئے گی۔ سی اے این نے آئندہ سیریزکا شیڈول بھی جاری کردیا ہے، جو9 دسمبر-13 دسمبرتک کھیلی جائے گی۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) کے پریسیڈنٹ چتربہادرچند، سی اے این کے سکریٹری پارس کھڑکا اوربی سی سی آئی سکریٹری دیوجیت سیکیا کے درمیان میٹنگ کے بعد دوطرفہ سیریزپرفیصلہ لیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی-20 میچ کھیلے جائیں گے، جن کی میزبانی کیرتی پورواقع تری بھون یونیورسٹی واقع ٹی وی انٹرنیشنل کرکٹ گراونڈ کرے گا۔
پہلا ٹی-20 میچ 9 دسمبرکوکھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 11 دسمبرکوکھیلا جائے گا جبکہ 13 دسمبرکوہندوستان اے اورنیپال کی ٹیم کے درمیان تیسرا ٹی-20 میچ کھیلا جائے گا۔ نیپال کے لئے یہ بہت بڑا موقع ہوگا، کیونکہ انڈیا اے میں آئی پی ایل کے بڑے ستارے اورہندوستان کی سینئرکرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے کچھ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ نیپال کرکٹ ٹیم نے گزشتہ کچھ سالوں میں شاندارکھیل دکھایا ہے۔
🇳🇵🤝🇮🇳 A blockbuster series awaits!
Nepal will host India A in a three-match T20 Series at the TU International Cricket Ground, Kirtipur
The series was confirmed following a meeting held during the ICC Conference in Scotland between CAN President Chatur Bahadur Chand, CAN… pic.twitter.com/ykYFW986et
— CAN (@CricketNep) July 10, 2026
نیپال گزشتہ دونوں ٹی-20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرکے آئی تھی۔ سال 2024 کے ورلڈ کپ میں نیپال کی ٹیم ایک بھی جیت درج نہیں کرپائی تھی، لیکن 2026 کے ورلڈ کپ میں اس نے اپنی کارکردگی میں سدھارلاتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کودھوڈالا تھا۔ ورلڈ کپ میں نیپال نے انگلینڈ کو بھی تقریباً ہرا ہی دیا تھا، لیکن آخرمیں اسے 4 رنوں کی قریبی ہارجھیلنی پڑی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…
پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جب تک عرضی میں اٹھائے…
دہلی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ٹریفک متاثر…