اسپورٹس

Tamim Iqbal suffered a heart attack during the match: میچ کے دوران تمیم اقبال کو پڑا دل کا دورہ، اسپتال میں ہوئے داخل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال سے جڑی ایک بڑی ہی حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ تمیم اقبال کو پیر کو ساور میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ تمیم اقبال کو جلد ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اچانک میدان پر سینے میں تکلیف محسوس ہوئی

36 سالہ سلامی بلے باز تمیم اقبال بی کے ایس پی میں چل رہے ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں شِنے پوکور کرکٹ کلب کے خلاف محمڈن اسپورٹنگ کلب کے لیے کھیل رہے تھے،وہ ٹیم کے کپتان ہیں۔ اسی ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران تمیم اقبال کو اچانک میدان پر سینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ میدان پر طبی امداد دیے جانے کے بعد انہیں آگے کی جانچ کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے تو پتہ چلا کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

کرک بز کے مطابق بی سی بی کے ڈاکٹر نے بتایا، “تمیم نے سینے میں درد کی شکایت کی اور انہیں قریب کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی جانچ کی گئی اور ای سی جی کی گئی۔ تھوڑا مسئلہ تھا اور کئی بار آپ فوراً سمجھ نہیں پاتے۔ پہلے بلڈ ٹیسٹ میں ایک مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہے تھے اور ڈھاکہ واپس جانا چاہتے تھے۔” ڈاکٹر نے آگے بتایا، “ایک ایمبولنس کو بلایا گیا اور جب وہ اسپتال سے میدان پر لوٹ رہے تھے تو انہیں پھر سے سینے میں درد محسوس ہوا۔ اس کے بعد انہیں دوسری بار اسپتال لے جایا گیا اور ایسا لگا کہ انہیں دل کاسخت دورہ پڑا ہے۔ اب انہیں فضیلۃ النساء اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔” یہ سمجھا جاتا ہے کہ تمیم کا آپریشن کیا جا رہا ہے اور ان کے دل میں ایک رِنگ (ایک اسٹینٹ، ایک چھوٹی جالی دار ٹیوب جو تنگ یا مسدود کورونری دھمنی میں ڈالی جاتی ہے تاکہ اسے کھلا رکھا جاسکے اور مناسب خون کا بہاؤ یقینی بنایا جا سکے) لگائی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

25 minutes ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

27 minutes ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

48 minutes ago