نئی دہلی :ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان اتوار کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ایک ہائی وولٹیج مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس اہم میچ کو لے کر شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے، لیکن موسم کی خرابی اس بڑے مقابلے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ موسمی پیش گوئی کے مطابق کولمبو میں اتوار کے روز بارش کا امکان تقریباً 76 فیصد ہے، جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شام کے وقت آسمان پر گھنے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ بعض اندازوں کے مطابق بارش کا امکان کم ہو کر تقریباً 13 فیصد بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے باوجود منتظمین اور شائقین دونوں موسم کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہر میچ نہ صرف کھیل بلکہ جذباتی اور تاریخی اہمیت بھی رکھتا ہے۔ اگر بارش میچ میں خلل ڈالتی ہے تو اس کا اثر پوائنٹس ٹیبل اور دونوں ٹیموں کی پوزیشن پر پڑ سکتا ہے۔
اس ٹیم نےصرف چارمیچ میں شکست ملی
ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان اب تک آٹھ مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں بھارت نے سات میچ جیت کر واضح برتری حاصل کی ہے، جب کہ پاکستان کو صرف ایک بار، یعنی 2021 میں کامیابی ملی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کا ریکارڈ بھی شاندار رہا ہے، جہاں اس نے 2009 سے اب تک 15 میں سے 11 میچ جیتے ہیں اور صرف چار میں شکست کا سامنا کیا ہے۔گروپ اے کی پوائنٹس ٹیبل میں بھارتی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے۔ بھارت نے پہلے امریکہ کو 29 رنز سے شکست دی اور اس کے بعد نمیبیا کو 93 رنز سے ہرا کر اپنی مضبوط پوزیشن قائم کی۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے اور اس میچ کو جیت کر اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتی ہے۔
بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادو کر رہے ہیں، جب کہ ٹیم میں ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور محمد سراج جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کے ہاتھوں میں ہے، جب کہ ٹیم میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور شاداب خان جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ نہ صرف گروپ کی پوزیشن بلکہ شائقین کے جذبات کے حوالے سے بھی انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اب سب کی نظریں موسم اور میدان پر مرکوزہے کہ یہ بڑا مقابلہ مکمل طور پر ہو پائے گا یا بارش اس میں رکاوٹ بنے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…