اسپورٹس

India Beat New Zealand To Defend Title: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر بھارت بنا تیسری بار عالمی چیمپئن

احمد آباد: بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 96 رنز سے شکست دی۔ اس تاریخی جیت کے ساتھ بھارت نے تیسری مرتبہ ٹی20 عالمی کپ کی ٹرافی جیت لی اور اپنی سرزمین پر یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ملک بھی بن گیا۔ بھارت کی جانب سے دیے گئے 256 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیوی ٹیم کی ابتدا اچھی نہیں رہی اور سیمی فائنل میں سنچری بنانے والے فن ایلن صرف 9 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد رچن رویندر بھی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کیوی بلے باز گلین فلپس بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ مارک چیپ مین کو 3 رنز کے اسکور پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کر دیا۔ مڈل آرڈر کے اہم بلے باز ڈیرل مچل بھی اس میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 17 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔ ایک جانب سے ٹم سیفرٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ تاہم وہ ورون چکرورتی کی گیند پر ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد جیمز نیشم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے 35 گیندوں پر 43 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن وہ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

بھارت کی جانب سے گیند بازی میں جسپریت بمراہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے چار اوورز میں صرف 15 رنز دے کر چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم کو ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن نے طوفانی آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے صرف 7.1 اوورز میں 98 رنز کی شراکت قائم کی۔ ابھیشیک شرما نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 21 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ دوسری جانب سنجو سیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 89 رنز اسکور کیے، جس میں پانچ چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔

نمبر تین پر آنے والے ایشان کشن بھی بہترین فارم میں نظر آئے اور انہوں نے صرف 25 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ انہوں نے 216 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے چار چوکے اور چار چھکے لگائے۔ تاہم ہاردک پانڈیا 18 رنز بنا سکے جبکہ کپتان سوریہ کمار یادیو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ آخری اوورز میں شیوم دوبے نے صرف آٹھ گیندوں پر ناٹ آؤٹ 26 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور پانچ وکٹ کے نقصان پر 255 رنز تک پہنچا دیا، جو ٹی20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مقابلوں کا سب سے بڑا اسکور بھی ثابت ہوا۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ بھارت نے 2007 اور 2024 کے بعد تیسری مرتبہ ٹی20 عالمی کپ جیت لیا۔ ساتھ ہی ٹیم انڈیا مسلسل دوسری بار ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بھی بن گئی، جس نے عالمی کرکٹ میں اپنی برتری کو ایک بار پھر ثابت کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Jaanta Raja’ In Ghaziabad: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت اہم شخصیات غازی آباد میں ’جانتا راجا‘ پروگرام ہوں گے شریک

یہ پروگرام ہریدوار کی تنظیم دویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا…

7 minutes ago

Bihar politics: اپنی پارٹی بنائیں گے اننت سنگھ، جے ڈی یو سے 6 سال کے لیے نکالے جانے کے بعد بڑا اعلان، بہار کی سیاست میں ہلچل

پورے تنازع کی شروعات قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران ہوئی۔ اننت سنگھ نے…

31 minutes ago

Strong Earthquake hits Japan: جاپان کے بونین جزائر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، زمین کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھا علاقہ

جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک وانواتو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس…

2 hours ago

PM Modi to visit Varanasi: سکھوئی، رافیل اور تیجس… آسمان میں نظر آئے گا ہندوستان کا دم، وزیر اعظم مودی کا دورۂ وارانسی

وارانسی میں پروگرام مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم پولیس لائن سے بابَت پور ہوائی…

2 hours ago