ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔ آئی سی سی نے رواں سال جون کے مہینے میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیاہے، جس میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا امریکہ عارضی تیاریاں کرے گا، جس میں پچ میلبورن سے لائی جائے گی۔ تماشائیوں کے لیے کرسیاں لاس ویگاس سے آئیں گی۔امریکہ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ڈراپ ان پچز کا استعمال کیا جائے گا جسے ایڈیلیڈ اوول کے کیوریٹر ڈیمین ہوف تیار کریں گے۔
اب آپ کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہوگا کہ پچز میں یہ ڈراپ کیا ہیں؟ تو آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈراپ ان پچ ایسی پچز ہوتی ہیں جو میدان سے دور کہیں بنائی جاتی ہیں اور بعد میں لا کر میدان میں بچھائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں 9 جون کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک میچ کھیلا جانا ہے جس کے لیے 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والی عارضی گیلری بنائی جائے گی اور اسے استعمال کے بعد ہٹا دیا جائے گا۔
آئی سی سی ایونٹس کے ڈائریکٹر کرس ٹیٹلی نے کہا، “ہم ڈراپ ان پچز استعمال کریں گے، جو پہلے ہی بن چکی ہیں۔ ہم ایڈیلیڈ اوول کے کیوریٹر ڈیمین ہاف کی مہارت کا استعمال کر رہے ہیں، جو اس معاملے میں ماہر ہیں، انہوں نے ٹرے بنائی اور دیکھ بھال کر رہے ہیں،جو کہ فلوریڈا میں ہیں۔میچز کے لیے وافر تعداد میں ٹرے ہوں گی جس کی نیویارک میں ضرورت ہوگی۔اس کے علاوہ پریکٹس پچز کے لیے بھی ٹرے موجود ہوں گی۔جن پچز پر میچز کھیلے جانے ہیں۔ وہ بالکل نئی ہوں گی۔ اس کے علاوہ ہم بارش کی صورت میں پانی کی نکاسی کے انتظامات بھی کر رہے ہیں۔
آئی سی سی کے ایونٹس ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ سبھی انفراسٹرکچر عارضی ہو گا، جیسا کہ کھیلوں کی دنیا میں ہوتا ہے۔ ڈھانچے کا کچھ سامان لاس ویگاس سے لایا جائے گا، جسے میچ کے بعد سیٹ کر کے ہٹا دیا جائے گا۔ امریکہ میں 30 ملین کرکٹ شائقین ہیں۔ اور یہ تیسری بڑی مارکیٹ ہے۔ ڈھانچے کی تعمیر فروری سے شروع ہو جائے گی اور مئی تک ان کا کام مکمل ہو جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…