دوحہ: ہندوستان کے اُبھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین ویبھَو سوریہ ونشی نے اے سی سی مین ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی-20 ٹورنامنٹ میں شاندار سنچری لگا کر کرکٹ دنیا کی نظریں ایک بار پھر اپنی طرف مبذول کر لی ہیں۔ جمعہ کو دوحہ میں یو اے ای اے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہوں نے محض 42 گیندوں میں دھماکہ خیز انداز میں 144 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر ہندوستان کا اسکور مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 297 رنز تک پہنچا دیا۔
ویبھَو نے اننگز کی شروعات جارحانہ انداز میں کی اور ہر باؤلر پر تابڑ توڑ حملہ بولتے ہوئے 15 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ صرف 32 گیندوں میں انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی اور یو اے ای اے کے گیند بازوں کو پوری طرح بے بس کر دیا۔ ان کی پاور ہٹنگ کو دیکھ کر میدان میں موجود تماشائی حیران رہ گئے، خاص طور پر یہ جان کر کہ ویبھَو سوریہ ونشی کی عمر ابھی صرف 15 سال ہے، لیکن ان کی طاقت اور بیٹنگ انداز کسی تجربہ کار اور پچیس سالہ کرکٹر کی طرح دکھائی دیا۔
قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 2025 میں بھی انہوں نے سنچری لگا کر عالمی سطح پر سرخیاں بٹوری تھیں اور اب دوبارہ سنچری بنا کر انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ مستقبل کے سب سے بڑا اور خطرناک بیٹسمین بن سکتے ہیں۔ ویبھَو ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 35 یا اس سے کم گیندوں پر دو سنچریاں اسکور کی ہوں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی شاندار کارکردگی، خواہ وہ آئی پی ایل ہو یا انڈیا اے کے لیے میچ، واضح اشارہ ہے کہ وہ بہت جلد سینئر ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔
ویبھَو کے علاوہ کپتان جیتیش شرما نے بھی بہترین اننگ کھیلی اور 32 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ نمن دھیر نے 23 گیندوں پر 34 رنز کا بھرپور تعاون دیا۔ یو اے ای اے کی پوری بولنگ لائن اپ ہندوستان کے بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…
آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…
10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے…
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی…