اسپورٹس

Sunil Narine Creates History: سنيل نرائن نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی، سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں سنيل نرائن نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ میچ میں میدان میں اترتے ہی وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس میچ کی سب سے بڑی خبر سنيل نرائن کا تاریخی کارنامہ رہا، جو اپنا 190واں آئی پی ایل میچ کھیلنے میدان میں اترے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 189 میچ کھیلے تھے۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ وارنر ہیں، جنہوں نے 184، 184 میچ کھیلے ہیں۔ جبکہ ڈوین براوو 161 میچوں کے ساتھ نمایاں غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ سنيل نرائن نے نہ صرف میچوں کی تعداد میں سبقت حاصل کی بلکہ اپنی کارکردگی سے بھی لیگ میں اہم مقام بنایا ہے۔ سنيل نرائن کے آئی پی ایل کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 25.63 کی اوسط سے 192 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بیٹنگ میں بھی کارآمد ثابت ہوئے ہیں اور ایک سنچری اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1780 رنز بھی بنا چکے ہیں۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو کئی اہم فتوحات دلائی ہیں۔

میچ کی بات کریں تو ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ممبئی انڈینز نے مضبوط ٹیم کے ساتھ میدان میں قدم رکھا، جس میں روہت شرما، تلک ورما، شردل ٹھاکر، ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ شامل تھے۔ دوسری جانب اجنکیا رہانے کی قیادت میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے فن ایلن، کیمرون گرین، رنکو سنگھ اور سنيل نرائن سمیت متوازن ٹیم میدان میں اتاری۔

اس میچ میں بلیسنگ مضربانی نے آئی پی ایل میں ڈیبیو بھی کیا۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ ٹیم اس میچ میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری، جن میں سنيل نرائن، کیمرون گرین، فن ایلن اور مبلیسنگ مضربانی شامل تھے۔ دونوں ٹیمیں نئے سیزن کا فاتحانہ آغاز کرنا چاہتی ہیں، لیکن اس میچ میں سنيل نرائن کا ریکارڈ سب سے زیادہ نمایاں رہا، جس نے انہیں آئی پی ایل کے کامیاب ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں مزید مستحکم کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

ICC Rankings: آئی سی سی رینکنگ: کیریئر کے تیسرے ہی ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں، ویشنوِی شرما نے 53 مقام کی چھلانگ لگائی

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوِی شرما نے آئی سی سی ویمنز ون…

49 minutes ago

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

1 hour ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

4 hours ago