اسپورٹس

Sri Lanka Qualifies for World Cup 2023: زمبابوے کو ہراکر سری لنکا نے عالمی کپ کے لئے کیا کوالیفائی، 2 نومبر کو ہوسکتا ہے ٹیم انڈیا سے مقابلہ

Sri Lanka Qualifies for World Cup: آئی سی سی ونڈے عالمی کپ کی میزبانی اس سال ہندوستان کر رہا ہے۔ اس ٹورنا منٹ میں کل 10 ٹیموں کے درمیان کئی مقابلے ہوں گے۔ اس کے بعد فائنل کا مقابلہ گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ مقابلے سے پہلے اس میں کوالیفائی کرنے کے لئے میچ ہو رہے ہیں۔ اس درمیان زمبابوے کو ہراکر سری لنکا عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سری لنکا عالمی کپ 2023 میں جگہ بنانے والی نویں ٹیم بن گئی ہے۔ جانکاری کے مطابق، عالمی کپ میں 2 نومبر کو ہندوستان کے ساتھ سری لنکا کا مقابلہ ہوسکتا ہے۔

وہیں، اب ایک اسپاٹ کے لئے تین ٹیمیں دوڑ میں ہیں۔ زمبابوے میں عالمی کپ کے لئے کھیلے گئے کوالیفائرمقابلے میں سری لنکا نے میزبان ٹیم کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ حالانکہ زمبابوے کے پاس ابھی بھی عالمی کپ میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔

زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان عالمی کپ کوالیفائرکا مقابلہ ہوا۔ اس میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور بھی نہیں کھیل پائی اور 33 اوور میں صرف 165 رن بناکر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے گیند باز مہیش تھیچھانا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 4 وکٹ حاصل کرکے صرف 25 رن دیئے۔ انہیں جیت کے بعد میں آف دی میچ ایوارڈ بھی ملا۔

اس کے بعد سری لنکا کی بلے بازی آئی۔ سری لنکائی کی ٹیم نے صرف 33.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف کو حاصل کرلیا۔ ٹیم کی طرف سے پتھم نسانکا نے شاندار سنچری اننگ کھیلی۔ انہوں نے ناٹ آوٹ 101 رنوں کی اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو عالمی کپ 2023 کےلئے کوالیفائی کرانے میں بڑا اہم کردار نبھایا۔

زمبابوے کے علاوہ ان ٹیموں کے پاس  کوالیفائی کرنے کا موقع

واضح رہے کہ ہندوستان میں ہونے جا رہے عالمی کپ ٹورنا منٹ میں کل 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سری لنکا سے متعلق کل 9 ٹیم عالمی کپ کے لئے اپنی جگہ یقینی کرچکی ہیں۔ وہیں باقی کی تین ٹیمیں زمبابوے، نیدرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ ہیں، جن کے پاس عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔ اگرزمبابوے کی ٹیم اپنے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرا دیتی ہے تو وہ بھی عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرجائے گی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

6 minutes ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

42 minutes ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

53 minutes ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

1 hour ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

2 hours ago