اسپورٹس

IPL 2024 : آئی پی ایل 2024 میں کچھ نئے قوانین میں ہوں گے لاگو، بولرز یا بلے بازکس کوملےگا اس نئی تبدیلی کا فائدہ!

IPL 2024 : آئی پی ایل 2024 کی نیلامی آج یعنی 19 دسمبر کو دبئی میں ہونے والی ہے لیکن اس سے قبل ہی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے اس آنے والے سیزن میں کچھ قوانین میں تبدیلی کی جائے گی اور کچھ نئے قوانین شامل کیے جائیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو یاد ہوگا کہ گزشتہ آئی پی ایل سے پہلے بھی امپیکٹ پلیئر اور نو بال، وائیڈ بال کا جائزہ لینے کا اصول متعارف کرایا گیا تھا۔
آئی پی ایل 2024 سے اس ٹورنامنٹ میں ایک نئی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی

آئی پی ایل 2024 سے اس ٹورنامنٹ میں ایک نئی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔جس کی وجہ سے بلے اور گیند کا مقابلہ برابر ہو جائے گا۔ آئی پی ایل کے منتظمین نے گیند بازوں کو خوشخبری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کو باؤلرز کے لیے آسان بنانے کے لیے آئندہ سیزن سے فی اوور دو باؤنسر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ایک اوور میں دو باؤنسر

ESPNcricinfo کی ایک رپورٹ کے مطابق IPL کے اگلے سیزن یعنی IPL 2024 سےگیند باز آئی پی ایل میچوں کے ہر اوور میں زیادہ سے زیادہ 2 باؤنسر ڈال سکتے ہیں۔ اب تک ایسا نہیں تھا۔ اب تک بین الاقوامی کرکٹ کی طرح آئی پی ایل میں بھی وہی اصول چلائے جا رہے تھے۔ جن کے مطابق بولرز ایک اوور میں زیادہ سے زیادہ ایک باؤنسر پھینک سکتے تھے۔ اس سے زیادہ گیند کرنا نو بال تصور کیا جاتا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ اب آئی پی ایل میں نہیں ہوگا۔ لیکن ابھی تک اس نئے اصول کے بارے میں بی سی سی آئی کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

ہر سال آئی پی ایل میں کچھ نئے قوانین شامل کیے جا رہے ہیں۔ پچھلے سال آئی پی ایل میچوں میں امپیکٹ پلیئر رول کا بہت اثر ہوا تھا۔ کچھ لوگوں نے اس اصول کو پسند کیا تو کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت بھی کی۔ ساتھ ہی وائیڈ اور نو بال کے معاملے میں بھی بلے باز کو ریویو کا حق دیا گیا۔تاکہ اگر انہیں  کوئی شک ہو تو وہ خود ایکشن لے سکے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi On Ajay Kumar: ‘معاوضہ اور انشورنس میں فرق ہوتا ہے’، اگنیور اجے کمار کے معاملے پر اب راہل گاندھی نے دی یہ دلیل

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ (05 جولائی) کو اگنیور اسکیم کے سلسلے میں ایک…

51 mins ago

Snake Farming:اس گاؤں میں 30 لاکھ سانپ پالے جاتے ہیں، لوگ ہر سال کروڑوں کما رہے ہیں

سانپ زمین کے خطرناک ترین جانوروں میں سے ایک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں…

1 hour ago

Gallantry Awards: دس کیرتی، 26 شوریہ چکر… صدر نے بہادر سپاہیوں کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا، جانئے کس کو کیا ملا

ہر سال بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف، آئی ٹی…

2 hours ago

Bihar Bridge Collapse: بہار میں 15 انجینئر معطل، 17 دنوں میں 12 پل گرنے پر ہوئی کارروائی

ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد نے کہا کہ نئے پل بنائے جائیں گے۔ اس کے…

3 hours ago

Deepika Padukone Baby Gender Prediction: دیپیکا پادوکون دیں گی بیٹے کو جنم؟ ڈیلیوری سے پہلے ہی ہوگیا انکشاف

دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں اوراسی سال ستمبرمیں اپنے بچے کو جنم دیں گی۔ اس سے…

3 hours ago

The Indian Army gets over 35,000 rifles: پی ایم مودی کےروس دورہ سے قبل ہندوستانی فوج کیلئے اچھی خبر، 35000 اے کے 203 رائفلیں فراہم

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ روس 8-9 جولائی کو متوقع ہے۔ جہاں وہ روسی…

4 hours ago