بھارت ایکسپریس۔
Sikandar Raza Records: سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی-20 مقابلے میں زمبابوے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم زمبابوے کے کرکٹرسکند رضا نے وہ کارنامہ انجام دیا، جو اب تک کوئی نہیں کرسکا۔ دراصل، اس مقابلے میں سکندر رضا نے بطورگیندباز 4 اوور میں 13 رن دے کر تین بلے بازوں کو اپنا شکاربنایا۔ ساتھ ہی سکندر رضا نے بلے بازی میں بھی اپنا دم دکھایا۔ سکندر رضا نے 42 گیندوں پر 62 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 5 چوکے اور2 چھکے لگائے۔
ایسا کرنے والے پہلے کرکٹر بنے سکندر رضا
دراصل، سکندررضا نے گزشتہ 5 ٹی-20 مقابلے میں ہربار پچاس رنوں کا اعدادوشمارپارکیا ہے۔ اس کے علاوہ بطور گیند باز کم از کم 2 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ آج تک اس سے پہلے ٹی-20 تاریخ میں ایسا کسی کھلاڑی نے نہیں کیا تھا، لیکن سکندر رضا نے کردکھایا۔ یہ سلسلہ شروع ہوا تھا روانڈا کے خلاف مقابلے سے۔ اس مقابلے میں سکندر رضا نے 36 گیندوں پر58 رن بنائے تھے۔ جبکہ گیند بازی میں تین رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ اس کے بعد نائجیریا کے خلاف 37 گیندوں پر 65 رن بنائے اور گیند بازی میں 13 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
سکندر رضا کا شاندار فارم جاری
پھرکینیا کے خلاف مقابلے میں سکندر رضا نے 48 گیندوں پر 82 رن بنائے۔ وہیں گیند بازی میں 21 رن دے 2 وکٹ حاصل کئے۔ آئرلینڈ کے خلاف مقابلے میں اس آل راونڈرنے 42 گیندوں پر65 رن بنائے جبکہ گیند بازی میں 28 رن دے کر3 کھلاڑیوں کواپنا شکاربنایا۔ وہیں، آج سری لنکا کے خلاف 42 گیندوں پر65 رن بنائے جبکہ گیندبازی میں 13 رن دے کر3 وکٹ حاصل کئے۔ اس طرح سکندررضا نے گزشتہ 5 ٹی-20 میچوں میں ہربار پچاس رنوں کا اعدادوشمار پارکیا، ساتھ ہی میچ میں کم ازکم 2 وکٹ حاصل کئے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…