اسپورٹس

World Cup 2023: ٹیم انڈیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں پاکستانی گیند باز شاہین شاہ آفریدی، سابق پاکستانی کرکٹر نے کہی یہ بڑی بات

India vs Pakistan World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان سپرہٹ مقابلہ 14 اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے۔ یہ میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ونڈے ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم پاکستان سے کبھی نہیں ہاری ہے۔ اب اس میچ کا انتظار فینس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آخری بار ونڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو 47 رنوں سے ہرایا تھا۔ اس بار بھی امید یہی ہے کہ ہندوستانی ٹیم شاندار پرفارمنس کرے گی اور جیت حاصل کرے گی۔ دراصل، ورلڈ کپ 2023 میں اب تک ہندوستانی ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور دونوں میچ جیت لئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ہونے والے بڑے مقابلے سے متعلق این ڈی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جیو نیوز کے ایکسپرٹ اور سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت اور پاکستانی صحافی اور رائٹر عبدالماجد بھٹی بھی شامل ہوئے تو وہیں ہندوستان کے سابق کرکٹر گرو شرن سنگھ بھی اس شو کا حصہ رہے۔ اس شو میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلے سے متعلق بات کی۔

واضح رہے کہ اب تک شاہین شاہ آفریدی موجودہ ورلڈ کپ 2023 میں بہت زیادہ مؤثرنہیں نظرآرہے ہیں، خاص طور پر ان کی گیند بازی میں وہ رفتار دیکھنے کو نہیں ملی ہے، جس کے لئے وہ جانتے ہیں۔ سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ دیکھئے شاہین آفریدی کے لئے میرا یہ مشورہ ہوگا کہ اسے زیادہ کوشش نہیں کرنی ہے۔ وہ زیادہ کوشش کر رہا ہے، ابھی جو تجربہ بمراہ کے پاس ہے وہ شاہین آفریدی کے پاس نہیں ہے۔ میں اس کو یہی مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ آپ زیادہ جوش میں آکر گیند بازی نہ کریں، آپ بس اپنے لینتھ پر فوکس کریں اور آپ میچ سے متعلق زیادہ اوورکانفیڈنس نہ ہوں۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے شاہین آفریدی کے لئے مزید کہا کہ آپ ڈیفنس گیند بازی کریں، آپ کو زیادہ کوشش نہیں کرنی ہے۔ مجھے امید ہے کہ پاکستانی سپورٹنگ اسٹائف انہیں یہ باتیں سمجھا جا رہا ہے۔ سکندر بخت نے مزید کہا کہ ان کے اوپر ایک ٹیگ لگ گیا ہے کہ وہ پہلے اوور میں ہی وکٹ لیتے ہیں اور جب وکٹ نہیں لے پاتے ہیں تو پھر زیادہ دباؤ میں آجاتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں ان سبھی باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

50 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago