اسپورٹس

Shreyas Iyer out of ICU: آئی سی یو سے باہر آئے شریس ائیر، جانئے کیسی ہے حالت

سڈنی: بھارتی کرکٹر شریس ائیر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) سے باہر آ گئے ہیں۔ اب ان کی حالت مستحکم ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ائیر اگلے ہفتے تک مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گے۔ ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ مسلسل شریس ائیر کے رابطے میں ہے۔ فی الحال ان کی صحتیابی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

شریس ائیر 25 اکتوبر کو آسٹریلیائی اننگز کے 34ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ہرشِت رانا کے اوور کی چوتھی گیند پر ایلکس کیری نے ایک اونچا شاٹ کھیلا۔ ائیر نے گیند پکڑنے کے لیے مخالف سمت میں دوڑ لگائی۔ آخرکار ائیر نے شاندار کیچ تو پکڑ لیا، لیکن اسی دوران زمین پر گر پڑے۔

ائیر کی بائیں پسلی میں چوٹ

ائیر کی بائیں پسلی کے نچلے حصے میں چوٹ آئی، جس کے بعد وہ درد سے تڑپتے ہوئے نظر آئے۔ اس کے فوراً بعد انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا اور اسپتال پہنچایا گیا۔ شروع میں انہیں پسلی کی معمولی چوٹ سمجھا جا رہا تھا، لیکن چیک اپ کے بعد پتہ چلا کہ چوٹ اندازے سے کہیں زیادہ سنگین ہے، جس کے باعث ائیر کو سڈنی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا۔ اب ان میں بہتری کے اچھے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان کی فیملی جلد ہی ان کی عیادت کے لیے آسٹریلیا پہنچ سکتی ہے۔

شریس ائیر کی حالت مستحکم

اس سے پہلے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ائیر کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا، ’’اسکین سے پتہ چلا ہے کہ ان کی تلی (spleen) میں چوٹ آئی ہے۔ ان کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم سڈنی اور بھارت کے ماہرین کے مشورے سے ان کی صحت پر کڑی نظر رکھ رہی ہے۔ بھارتی ٹیم کے ڈاکٹر شریس کے ساتھ سڈنی میں ہی رہیں گے تاکہ ان کی روزانہ کی صحتی رپورٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔‘‘

شریس ائیر نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف 11 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس کے بعد ایڈیلیڈ میں 61 رنز بنائے۔ حالانکہ، سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kejriwal Detained: ممتا بنرجی کے بعد اروند کیجریوال بھی حراست میں، 45 میٹرو اسٹیشن بند، 2 ہزار مظاہرین کے خلاف کارروائی

دہلی میں احتجاج کے دوران ممتا بنرجی کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند…

35 minutes ago

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

1 hour ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

2 hours ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

2 hours ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

2 hours ago