بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سوفی شائن سے منگنی کر لی ہے۔ اس خوشگوار خبر کا اعلان دھون نے پیر کے روز سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جس کے بعد ان کے مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شکھر دھون نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کے اور سوفی شائن کے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں سوفی کی انگلی میں انگوٹھی صاف دکھائی دے رہی ہے، جس سے ان کی منگنی کی تصدیق ہوتی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ دھون نے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا۔
شکھر دھون نے کیپشن میں لکھا، ’’مسکراہٹیں بانٹنے سے لے کر خواب بانٹنے تک۔ ہماری منگنی پر ملنے والے پیار، دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے دل سے شکر گزار ہوں، کیونکہ ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ دھون کی اس پوسٹ پر کرکٹرز، مشہور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات آ رہے ہیں۔
شکھر دھون اور سوفی شائن پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس کے بعد دونوں کے رشتے کی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی تھیں۔ کچھ عرصے بعد دھون نے خود اس تعلق کی تصدیق کر دی، جس کے بعد یہ جوڑی اکثر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور پوسٹس شیئر کرتی رہی۔ سوفی شائن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے اور وہ ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے لمریک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے مارکیٹنگ اور مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کی ہے۔ اس وقت وہ ابو ظہبی میں ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔
واضح رہے کہ شکھر دھون نے تقریباً ڈھائی سال قبل اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ مکھرجی سے طلاق لی تھی۔ دھون نے اس دوران الزام لگایا تھا کہ انہیں اس رشتے میں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ عائشہ مکھرجی، جو پیشے کے اعتبار سے کک باکسر ہیں، دھون سے عمر میں دس سال بڑی ہیں۔ دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، جبکہ 2021 میں عائشہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ کرکٹ کیریئر کی بات کریں تو شکھر دھون نے بھارت کے لیے 34 ٹیسٹ میچوں میں 7 سنچریوں کی مدد سے 2,315 رنز بنائے۔ ون ڈے فارمیٹ میں انہوں نے 167 میچوں میں 17 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کے ساتھ 6,793 رنز اسکور کیے، جبکہ 68 ٹی20 میچوں میں 1,759 رنز ان کے نام ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…