شاہین شاہ آفریدی اور سلیکٹروں کے درمیان اختلاف کی وجہ سے پی سی بی کارروائی کر سکتی ہے۔ (فائل فوٹو)
Champions Trophy 2025: چمپئنز ٹرافی کی میزبانی اس بار پاکستان کررہا ہے۔ حالانکہ پاکستانی ٹیم لیگ میچوں میں ہی ہندوستان اور نیوزی لینڈ سے ہارکرٹورنا منٹ سے باہرہوگئی تھی۔ وہیں، اب پاکستانی ٹیم کے سلیکٹروں نے شاہین شاہ آفریدی کے خلاف چمپئنزٹرافی میں احکامات پرعمل نہیں کرنے کی شکایت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کی ہے۔ سلیکٹروں نے شاہین شاہ آفریدی پراپنی مرضی سے کام کرنے کا الزام لگایا ہے، جس کی وجہ سے ٹیم چمپئنزٹرافی ہارگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، ایک افسرنے شاہین شاہ آفریدی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں ان پراحکامات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ افسرنے دعویٰ کیا کہ تیزگیند بازنے یارکرگیند بازی کرنے کے احکامات کونظراندازکیا اوراس کے بجائے اپنی مرضی سے گیند بازی کی۔ آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم سے باہررکھا گیا ہے، جو چمپئنز ٹرافی میں ان کی ہار کے بعد کا ردعمل ہے۔
بدل گیا پاکستان ٹی-20 کا کپتان
نیوزی لینڈ دورے کے لئے پاکستان کی ونڈے اور ٹی-20 کا اعلان حال ہی میں ہوا تھا، جس میں پاکستان کی ٹی-20 ٹیم کا کپتان بدل گیا۔ پاکستان کی ٹی-20 ٹیم کی کمان سلمان علی آغا کوسونپی گئی ہے۔ جبکہ محمد رضوان ونڈے میں کپتانی جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ اسٹاربلے بازبابراعظم اورمحمد رضوان کو ٹی-20 ٹیم سے باہررکھا گیا ہے تو وہیں شاہین شاہ آفریدی کو ٹی-20 ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کے چیف کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ”بابراعظم، شاہین اور رضوان جیسے سینئر کھلاڑی اتنا دورہ کرتے ہیں کہ ان کے پاس اپنا گھریلو کرکٹ کھیلنے کا وقت نہیں ہوتا۔ اب ان کے پاس گھریلو کرکٹ کھیلنے کا وقت ہے۔ جب تک آپ چار روزہ کرکٹ نہیں کھیلیں گے، تب تک آپ ٹسٹ یا ونڈے میں سدھارنہیں کرپائیں گے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ پورے سال 70 فیصد ٹی-20 کرکٹ کھیلیں اورپھراچانک ٹسٹ یا ونڈے کھیلیں۔“
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و…
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…
۔اس معاملے میں بس کی نگرانی کے انتظامات پر بھی سوال اٹھے تھے۔ بتایا گیا…
میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…
برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو 23 مارچ 1931 کو…