اسپورٹس

Pakistan Cricket Team: شاہین شاہ آفریدی بنے ٹی- کپتان، شان مسعود کو ملی ٹسٹ فارمیٹ کی ذمہ داری

Pakistan Cricket Team Captain: بابراعظم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی-20 اور شان مسعود کو ٹسٹ فارمیٹ کا کپتان بنایا ہے۔ وہیں ونڈے فارمیٹ کے لئے ابھی تک کسی بھی کپتان کو مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، پاکستانی کرکٹ کے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اورلکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردارہورہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا، لیکن یہی درست وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی وہ لمحہ واضح طورپریاد ہے، جب 2019 میں پاکستان کی قیادت کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مجھے کال موصول ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سالوں میں، میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن دنیائے کرکٹ میں پورے دل اور لگن سے پاکستان کے وقاراورعزت کو برقراررکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں پہلے نمبرپرپہنچنا کھلاڑیوں، کوچزاورانتظامیہ کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ تھا، لیکن میں اس سفرکے دوران غیر متزلزل حمایت پرپاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سابق کپتان نے کہا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کال کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کرتا رہوں گا اور اپنے تجربے سے نئے کپتان اور ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔

بابراعظم نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی۔ قیادت سے دستبرداری کے اعلان سے قبل آج بابر اعظم نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس (ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20) میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں اپنے تجربے اور لگن کے ساتھ نئے کپتان اور قومی ٹیم کی حمایت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے اہم ذمہ داری سونپنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

50 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago