بھارت ایکسپریس۔
Sean Williams Retirement: ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 2 جون سے ہو رہا ہے۔ وہیں اس ٹورنا منٹ سے پہلے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ دراصل، زمبابوے کے اسٹار آل راؤنڈر سین ولیمس نے ٹی-20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی-20 سیریز میں زمبابوے کو 1-4 سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اب اس ہار کے بعد سین ولیمس کا ریٹائرمنٹ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تو سین ولیمس ونڈے اور ٹسٹ فارمیٹ میں کھیلتے رہیں گے۔
روہت شرما اور کوہلی سے آگے ہیں سین ولیمس
سب سے خاص بات یہ ہے کہ سین ولیمس کے نام ایسا ریکارڈ درج ہے، جس کی وجہ سے روہت شرما، وراٹ کوہلی، مہندرسنگھ دھونی اورکرس گیل جیسے سینئرنہیں کرسکے۔ دراصل، سین ولیمس دوسرے لمبے وقت تک انٹرنیشنل ٹی-20 کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ اس کھلاڑی کا انٹرنیشنل ٹی-20 کیریئر 17 سال 166 دنوں تک چلا۔ سین ولیمس سے زیادہ تک محض شکیب الحسن انٹرنیشنل ٹی-20 کھیل سکے ہیں۔ حالانکہ روہت شرما اورمحمود اللہ کا 17واں سال چل رہا ہے، جبکہ وراٹ کوہلی کا 14واں سال ہے۔ لہٰذا ان کھلاڑیوں کے پاس سین ولیمس کو پیچھے چھوڑنے کا موقع ہے، لیکن اس وقت وہ ٹاپ پرقابض ہیں۔
ایسا رہا سین ولیمس کا انٹرنیشنل ٹی-20 کیریئر
سین ولیمس کے انٹرنیشنل ٹی-20 کیریئرپرنظرڈالیں تواس کھلاڑی نے 81 میچوں میں زمبابے کی نمائندگی کی، جس میں اس کھلاڑی نے بطوربلے باز 126.38 کی اسٹرائیک ریٹ سے 1691 رن بنائے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل ٹی-20 میچوں میں سین ولیمس کے نام 48 وکٹ درج ہیں۔ سین ولیمس نے پہلی بار28 نومبر 2006 کو زمبابوے کے لئے ٹی-20 کھیلا۔ وہیں، گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلا۔ اس طرح زمبابوے کے اس عظیم کرکٹرکا کیریئر17 سالوں سے زیادہ چلا
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…