انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے سال 2025 کے موسم گرما کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ادھر ہندوستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اگلے سال 20 جون سے 4 اگست تک پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی خواتین ٹیم بھی اسی وقت انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ خواتین ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 20 جون سے شروع ہوگا ،جس کی میزبانی لیڈز کرے گا۔ دوسرا میچ برمنگھم اور تیسرا میچ لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا اور پانچواں ٹیسٹ میچ بالترتیب مانچسٹر اور لندن (اوول اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ ای سی بی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سال 2026 میں پہلی بار لارڈز گراؤنڈ میں خواتین ٹیموں کا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، جس میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
پہلا ٹیسٹ: 20-24 جون (لیڈز)
دوسرا ٹیسٹ: 2-6 جولائی (برمنگھم)
تیسرا ٹیسٹ: 10-14 جولائی (لارڈز)
چوتھا ٹیسٹ: 23-27 جولائی (مانچسٹر)
پانچواں ٹیسٹ: 31 جولائی تا 4 اگست (اوول، لندن)
WTC فائنل اسی وقت منعقد ہونا ہے
آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی ہے،قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائنل میچ اگلے سال جون میں کھیلا جانا ہے۔ اس وقت ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے اور اس کے فائنل میں جانے کے امکانات کافی زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔ اگر ٹیم انڈیا فائنل میں پہنچتی ہے تو انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ٹھیک پہلے اسے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے چیلنج کو پار کرنا ہوگا،جو انگلینڈ کے لارڈس میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستان آنا ہمیشہ فائدہ مند ہوتا ہے
ای سی بی کے سی ای او رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز ہمیشہ ان کے لیے فائدہ مند رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کی پچھلی ٹیسٹ سیریز بھی کانٹے کی ٹکررہی تھی اور رچرڈ گولڈ کو امید ہے کہ اگلے سال بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کی ٹکر کا مقابلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ ہندوستان نے آخری بار 2022 میں ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور پھر دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…