اسپورٹس

Cricket World Cup 2023: ورلڈ کپ میں سچن ٹنڈولکر کو ملی اہم ذمہ داری، آئی سی سی کے اس فیصلے سے کرکٹ شائقین میں جوش

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کے روز ہندوستان کے لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو احمد آباد میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیےگلوبل امبیسڈر مقرر کیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر چھ بار ون ڈے ورلڈ کپ میں حصہ لے چکے ہیں۔ سچن نے پہلی بار 1992 میں ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ وہ آخری بار 2011 میں ورلڈ کپ میں نظر آئے تھے، جب ہندوستانی ٹیم نے دوسری بار خطاب جیتا تھا۔

 

سچن ورلڈ کپ کے آغاز کا کریں گے اعلان

سچن ٹنڈولکر جمعرات کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ٹورنامنٹ کو اوپن کا اعلان کریں گے۔ ٹنڈولکر نے ایک پریس ریلیز میں کہا، ‘1987 میں بال بوائے بننے سے لے کر چھ ٹورنامنٹس میں ملک کی نمائندگی کرنے تک، ورلڈ کپ ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص جگہ رہا ہے۔ 2011 میں ورلڈ کپ جیتنا میرے کرکٹ کیریئر کا سب سے قابل فخر لمحہ تھا۔

نوجوان کھلاڑیوں کو ملے گا حوصلہ

سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت زیادہ ترغیب ملے گی۔ انہوں نے کہا- بہت ساری ایلیٹ ٹیمیں اور کھلاڑی یہاں ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سخت مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ میں اس شاندار ٹورنامنٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ ورلڈ کپ جیسے بڑے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس بار یہ ٹورنامنٹ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو کھیلوں میں شامل ہونے اور اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرنے کی ترغیب دے گا۔

ورلڈ کپ کے کامیاب ترین بلے باز

سچن ٹنڈولکر نے اپنا پہلا ورلڈ کپ 19 سال کی عمر میں کھیلا تھا۔ جب وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تو وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ سچن اب بھی ورلڈ کپ میں 2000 سے زیادہ رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔ کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 663 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی سچن کے نام ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

5 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

23 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

24 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

25 mins ago