Ruturaj Gaikwad Team India: ریتو راج گائیکواڑ نے زمبابوے کے خلاف ٹی-20 سیریز کے تیسرے مقابلے میں طوفانی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گائیکواڑ نے 49 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اس سے پہلے دوسرے مقابلے میں ناٹ آؤٹ 77 رن بنائے تھے۔ گائیکواڑ کو شاندار کارکردگی کا انعام ملا ہے۔ وہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ-10 میں پہنچ گئے ہیں۔ گائیکواڑ نے بلے بازوں کی ٹی-20 رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ سوریہ کمار یادو دوسرے مقام پر بنے ہوئے ہیں۔
ریتوراج گائیکواڑ نے ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں 13 مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ اب ساتویں نمبر پرآگئے ہیں۔ گائیکواڑکو662 ریٹنگ ملی ہے۔ سوریہ کماریادودوسرے نمبرپربنے ہوئے ہیں۔ انہیں 821 ریٹنگ ملی ہے۔ یشسوی جیسوال کو رینکنگ میں نقصان ہوا ہے۔ وہ تین مقام نیچے کھسک گئے ہیں۔ یشسوی جیسوال 10 ویں نمبرپرہیں۔ رنکو سنگھ کو ٹی-20 رینکنگ میں 4 مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ 39ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ریتو راج گائیکواڑ نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی-20 مقابلے میں ناٹ آؤٹ 77 رن بنانے تھے۔ انہوں نے 47 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اورایک چھکا لگایا تھا۔ گائیکواڑنے تیسرے میچ میں 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 49 رن بنائے تھے۔ انہوں نے اس دوران 4 چوکے اور تین چھکے لگائے تھے۔ اب ہندوستانی ٹیم چوتھا ٹی-20 میچ ہفتہ کے روز کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ پانچواں میچ اتوار کو کھیلے گی۔
واضح رہے کہ اگر گائیکواڑ زبردست کارکردگی کرتے رہے تو ان کی مستقل جگہ ٹیم انڈیا میں بن جائے گی۔ وہ ہندوستان کے لئے ابھی تک 22 ٹی-20 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران 633 رن بنائے ہیں۔ گائیکواڑ نے ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ وہ 6 ونڈے میچ بھی کھیل چکے ہیں۔ ان کا گھریلو ٹی-20 میچوں میں بھی اچھی پرفارمنس دیکھنے کو ملی ہے۔ گائیکواڑ نے 139 ٹی-20 میچوں میں 4751 رن بنائے ہیں۔ اس دوران 6 سنچری اور 32 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…