بھارت ایکسپریس۔
IPL 2024: انڈین پریمیئرلیگ کے 17ویں سیزن کے بعد آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان روہت شرما ممبئی انڈینس کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ ممبئی انڈینس نے اس سال روہت شرما کو ہٹا کرہاردک پانڈیا کو کپتان بنایا ہے۔ بطور پلیئرروہت شرما ابھی تک ممبئی انڈینس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، لیکن آئندہ سال روہت شرما کا ممبئی انڈینس کے ساتھ 13 سال لمبا سفرختم ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ حالانکہ روہت شرما پر37 سال کی عمرمیں کون سی ٹیم داؤں لگائے گی یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔
دراصل، آئندہ سال میگا آکشن ہونا ہے۔ ہرٹیم کے پاس صرف 4 ہی کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا حق ہوتا ہے۔ ان میں تین ہندوستانی اورایک غیرملکی کھلاڑی شامل ہوتا ہے۔ ممبئی انڈینس کپتان ہاردک پانڈیا کے علاوہ جسپریت بمراہ اور سوریہ کماریادو کو ریٹین کرسکتی ہے۔ گزشتہ بارممبئی انڈینس نے 16 کروڑ روپئے کی بڑی قیمت ادا کرکے روہت شرما کو ریٹین کیا تھا۔ تاہم اب ممبئی انڈینس کی ٹیم روہت شرما سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس لئے روہت شرما کی بجائے ہاردک پانڈیا کو کپتان بنایا گیا ہے۔
مسلسل بڑھتا جا رہا ہے تنازعہ
حال ہی میں ممبئی انڈینس کے کوچ مارک باؤچرنے روہت شرما کو کپتانی سے ہٹائے جانے پرخاموشی توڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما بطور کھلاڑی امید کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپا رہے تھے، اس لئے ان کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا کو مارک باؤچرکا یہ بیان راس نہیں آیا ہے اورانہوں نے انسٹا گرام پر تبصرہ (کمنٹ) کرکے مخالفت بھی درج کرائی۔
ان سبھی حالات سے واضح ہوجاتا ہے کہ روہت شرما اور ممبئی انڈینس کے راستے الگ ہونا اب پوری طرح سے طے ہے۔ اس سال بھی ایسی خبریں آئی تھیں کہ دہلی کیپٹلس روہت شرما پرداؤں لگانا چاہتی ہے۔ تاہم ممبئی انڈینس نے روہت شرما کو ریلیز نہیں کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…