اسپورٹس

Rohan Bopanna and Rutuja Bhosale make history: روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کی جوڑی نے رقم کی تاریخ، ٹینس میں ہندوستان نے جیتا گولڈ میڈل

Rohan Bopanna and Rutuja Bhosale make history: ایشین گیمز میں بھارت کے کھاتے میں ایک اور گولڈ اپنی جھولی میں لے لیا ہے۔ اس بار روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کی جوڑی نے ٹینس کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا ہے ۔ ہندوستانی جوڑی نے فائنل میں تائپے کی جوڑی کو 2-6، 6-3، 10-4 سے شکست دی۔ ہندوستانی جوڑی فائنل میچ کا پہلا سیٹ ہار گئی تھی۔ قا بل ذکر بات یہ ہے کہ دوسرے سیٹ میں روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے شاندار واپسی کی اور بالآخر سپر ٹائی بریک میں میچ جیت لیا۔

روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کی ہندوستانی جوڑی کو پہلے سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں تائپے کی جوڑی نے 6-2 سے شکست دی۔ اس کے بعد ہندوستانی جوڑی نے دوسرے سیٹ میں شاندار واپسی کی اور این شو لیانگ اور سونگ ہاؤ ہوانگ کی تائی پے کی جوڑی کو 10-4 سے ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان فیصلہ سپر ٹائی بریک میں ہوا۔جس میں روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے ٹینس کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں 10-4 سے شاندار اسکور کرکے تاریخ رقم کی اور ہندوستان کو ایشین گیمز میں ایک اور گولڈ میڈل دلایا۔

یہ 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا 9واں طلائی تمغہ ہے۔ اس گولڈ میڈل کے ساتھ ہی ہندوستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ جس میں 13 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے بھی شامل ہیں۔ ساتویں دن یہ ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل تھا۔ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی ہے۔

پہلا تمغہ شوٹنگ کے ساتویں دن حاصل ہوا

ہندوستان کو شوٹنگ میں ساتویں دن پہلا تمغہ ملا۔ ایشین گیمز میں اب تک ہندوستان نے شوٹنگ میں شاندار کارکردگی دیکھنے کوملی ہے۔ سربجوت سنگھ اور دویا کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ایونٹ کا گولڈ میڈل میزبان چینی جوڑی نے جیتا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

42 minutes ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

1 hour ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago