اسپورٹس

Rajeev Shukla On Virender Sehwag: وریندر سہواگ کو کس نے ڈریسنگ روم میں مارا تھپڑ اور دیا دھکا؟ دلچسپ انکشاف

وریندر سہواگ اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سابق ہندوستانی کھلاڑی اکثرٹی 20جیسے ٹیسٹ میچ کھیلتے تھے۔ تیز بیٹنگ کرتے ہوئے اکثر کھلاڑی غلط شاٹس کھیل جاتے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ سہواگ اس معاملے میں بہت آگے تھے۔یہی وجہ ہے کہ اپنے خراب شاٹس کی وجہ سے سہواگ کو ڈریسنگ روم میں کوچ نے تھپڑ بھی ماراتھا۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے سہواگ کو تھپڑ مارنے کی کہانی کا انکشاف کیا۔ایک گفتگو کے دوران راجیو شکلا نے بتایا کہ کوچ سہواگ سے اتنے ناراض تھے کہ انہوں نے سابق ہندوستانی بلے باز کو تھپڑ مارا اور دھکا بھی دیا۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر نے کہا، “بھارت کے سابق کوچ جان رائٹ نے ایک بار اوول میں وریندر سہواگ کو غلط شاٹ کھیلنے پر تھپڑ مارا اور دھکا دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سہواگ نے اس معاملے کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ہینڈل کیا۔

سہواگ ایک اوپننگ بلے باز تھے اور پہلی ہی گیند سے حملہ کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ کرکٹ میں کھلاڑی اکثر نئی گیند کو بار بار چھوڑ کر اس کو پرانی کرتے ہیں لیکن سہواگ اس بات کے لیے مشہور تھے کہ وہ گیند کو بار بار مار کر ہی پرانی کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق بھارتی کھلاڑی کو گانے گانے کی بھی عادت تھی۔ وہ بیٹنگ کے دوران توجہ مرکوز کرنے کے لیے گانے گاتے تھے۔

سہواگ ان ہندوستانی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے تینوں فارمیٹ کھیلے۔ انہوں نے 1999 سے 2013 تک ہندوستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔ اس دوران سہواگ نے 104 ٹیسٹ، 251 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ ٹیسٹ کی 180 اننگز میں انہوں نے 49.34 کی اوسط سے 8586 رنز، ون ڈے کی 245 اننگز میں 8273 رنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 18 اننگز میں 21.88 کی اوسط اور 145.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے 394 رنز بنائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

24 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago