انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں مقابلے میں چنئی سپرکنگس اورراجستھان رائلس کے درمیان ایک بہت دلچسپ مقابلہ کھیلا گیا۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی کے 200ویں میچ میں راجستھان نے جوس بٹلرکی نصف سنچری کی بدولت 175 رنوں کا اسکور کھڑاکیا۔ چنئی کی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 172 رن ہی بناسکی اور کپتان کا یادگار میچ پر جیت نہیں درج کرپائی۔
اشون اورچہل نے بگاڑی چنئی کی چال
آراشون نے اپنے تجربے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے چنئی سپرکنگس کی ٹیم کو غلط وقت پربڑے جھٹکے دیئے۔ انہوں نے پہلے خطرناک نظر آرہے اجنکیا رہانے کو 31 رنوں پر آوٹ کیا اور اس کے بعد شیوم دوبے کا وکٹ حاصل کیا۔ دو جھٹکوں کے بعد سنبھلنے کی کوشش کر رہی چنئی سپرکنگس کو امباتی رائیڈو اور پھر 50 رن بنائے والے ڈیوون کانوے کو آوٹ کرکے واپس بھیجا۔
دھونی نے میچ کو بنایا دلچسپ
ہدف کا تعقاب کرنے اتری چنئی سپرکنگس کو شروع میں ہی ریتو راج گائیکواڑ کے طور پر جھٹکا لگا۔ اس کے بعد میدان پر قدم رکھا، گزشتہ میچ کے ہیرو اجنکیا رہانے نے اپنے ہی طوفانی انداز میں شاٹس لگانا شروع کردیا۔ محض 19 گیندوں پر 2 چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 31 رن جوڑنے کے بعد اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ یہاں سے ٹیم کو ڈیوون کانوے نے سنبھالا اور دوسرے اینڈ پر جم کر جوس بٹلر نے نصف سنچری لگائی۔ کمال کی بات ہے کہ انہیں کے جیسے نصف سنچری لگاتے ہوئے آوٹ ہوگئے۔
ایک وقت مہندر سنگھ دھونی کے سامنے 13 گیندوں پر 41 رنوں کی ضرورت تھی اورآخری میں جڈیجہ کے ساتھ مل کرانہوں نے اسے 6 گیندوں پر 21 رن تک پہنچایا۔ آخری گیند پر5 رنوں کی ضرورت تھی، لیکن سندیپ شرما کی شاندار یارکرنے دھونی کو خاموش کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ 17 گیندوں پر32 رن بناکرکپتان واپس لوٹے جبکہ جڈیجہ نے 15 گیندوں پر25 رن بنائے۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…