اسپورٹس

Japan Open: پی وی سندھو سیزن کے اپنے پہلے خطاب سے ایک قدم دور، چن یو سیمی فائنل میچ کے دوران  ہوئیں زخمی

نئی دہلی : بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے جاپان اوپن سپر 750 ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں شاندار انداز میں جگہ بنا لی ہے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں چین کی عالمی نمبر چار کھلاڑی چین یوفی انجری کے باعث میچ مکمل نہ کر سکیں اور درمیان میں ہی مقابلے سے دستبردار ہو گئیں، جس کے نتیجے میں سندھو نے 2026 سیزن کے اپنے پہلے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔سیمی فائنل کے دوران پی وی سندھو ابتدا ہی سے بہترین فارم میں دکھائی دیں۔ انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے تیز رفتار کھیل اور شاندار موومنٹ کے ذریعے چینی حریف پر دباؤ برقرار رکھا۔ پہلے گیم میں سندھو نے ایک وقت چار پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی تھی، تاہم چین یوفی نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اسکور 19-19 سے برابر کر دیا۔ اس نازک مرحلے پر بھارتی کھلاڑی نے غیر معمولی تحمل اور اعتماد کا مظاہرہ کیا اور مسلسل دو پوائنٹس حاصل کرکے پہلا گیم 19-21 سے اپنے نام کر لیا۔

دوسرے گیم میں بھی سندھو نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے لمبی ریلیوں میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 10-15 کی سبقت حاصل کر لی۔ اسی دوران چین یوفی اپنی ہیمسٹرنگ کی تکلیف سے شدید متاثر دکھائی دیں۔ انجری بڑھنے کے باعث وہ میچ جاری نہ رکھ سکیں اور آخرکار مقابلے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد ا پی وی سندھو کو فاتح قرار دے دیا۔ یہ کامیابی پی وی سندھو کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ وہ 2026 کے سیزن میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ 31 سالہ بھارتی اسٹار نے سال کا آغاز عالمی درجہ بندی میں 18ویں نمبر سے کیا تھا، لیکن مسلسل عمدہ نتائج کی بدولت اب وہ دنیا کی نویں نمبر کی کھلاڑی بن چکی ہیں۔ ان کی موجودہ فارم اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ وہ عالمی بیڈمنٹن میں ایک بار پھر اپنی مضبوط حیثیت قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں۔

اتوار کو ہونے والے فائنل میں پی وی سندھو کا مقابلہ جاپان کی اکانے یاماگوچی اور انڈونیشیا کی کسوما وردانی کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح کھلاڑی سے ہوگا۔ بھارتی شائقین کو امید ہے کہ سندھو اپنی بہترین فارم کو برقرار رکھتے ہوئے جاپان اوپن سپر 750 کا خطاب اپنے نام کریں گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سندھو کو کوارٹر فائنل میں بھی واک اوور ملا تھا، کیونکہ جاپان کی سابق عالمی چیمپئن نوزومی اوکوہارا میچ شروع ہونے سے قبل ہی انجری کے باعث دستبردار ہو گئی تھیں۔ 2023 کے ڈنمارک اوپن کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پی وی سندھو کسی سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ اس سیزن میں وہ ملائیشیا اوپن سپر 1000، آسٹریلین اوپن سپر 500 اور جاپان اوپن سمیت تین بڑے ٹورنامنٹس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہیں، جو ان کی مسلسل بہتر ہوتی کارکردگی اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ramdas Athawale Slams Rahul Gandhi: وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے راہل گاندھی کو بتایا وزیر اعظم مودی کو اقتدار سے ہٹانے کا راستہ

مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد پر…

34 seconds ago

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

56 minutes ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

1 hour ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

1 hour ago