آئی پی ایل 2025 کے پہلے کوالیفائرمیچ میں پنجاب کنگس کوشرمناک ہارکا منہ دیکھنا پڑا۔ آرسی بی کے گیند بازوں کے آگے پنجاب کی مضبوط بلے بازی آرڈرتاش کے پتوں کی طرح بکھرگیا اورپوری ٹیم صرف 101 رن بنا کرآوٹ ہوگئی۔ پریانش آریہ، پربھ سمرن سنگھ، شرے یس ایئر، ششانک سنگھ جیسے بلے بازسستے میں پویلین لوٹے۔ بلے بازوں کے فلاپ شوکے بعد ٹیم کے گیند بازبھی کوئی کرشمہ نہیں دکھا سکے۔ حالانکہ آرسی بی کے خلاف ملی ہارکے باوجود پنجاب کا انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں سفرختم نہیں ہوا ہے۔
پنجاب کوملے گا ایک اورموقع
پنجاب کنگس نے لیگ اسٹیج میں زبردست کارکردگی پیش کی تھی۔ 14 میچوں میں سے پنجاب نے 9 میں جیت کا مزہ چکھا تھا اورٹیبل میں ٹاپ پررہتے ہوئے پہلے کوالیفائرمیں انٹری کی تھی۔ ٹاپ-2 میں فنش کرنے کا اب اصلی فائدہ پنجاب کوملے گا۔ آرسی بی کے خلاف ملی ہارکے باوجود ٹیم کے پاس فائنل میں پہنچنے اورٹرافی جیتنے کا ایک اورموقع ہوگا۔ دراصل، اب پنجاب دوسرا کوالیفائرمیچ کھیلے گی، جویکم جون کوکھیلاجانا ہے۔ ایلیمینیٹرمیچ کو جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ پنجاب کے ساتھ دوسرے کوالیفائرمیں ہوگی۔ اب اگرشرے یس ایئرکی ٹیم دوسرے کوالیفائرمیں جیت درج کرنے میں کامیاب رہتی ہے، تو ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی، جہاں اس کا سامنا ایک بارپھرآرسی بی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔
بری طرح فلاپ پنجاب کا بلے بازی آرڈر
پہلے کوالیفائرمقابلے میں پنجاب کنگس کا بلے بازی آرڈربری طرح سے فلاپ رہا۔ ٹیم کے 8 بلے باز دہائی تک پارنہیں کرسکے۔ پریانش آریہ صرف 7 رن بناکرآوٹ ہوئے توپربھ سمرن کو18 رن کے اسکورپربھونیشورنے پویلین بھیجا۔ جوش انگلس کو 4 اورکپتان شرے یس کو2 رن کے اسکورپرجوش ہیزل ووڈ نے آوٹ کیا۔ نیہل وڈھیرا کو8 رنوں کے اسکورپریش دیال نے کلین بولڈ کرتے ہوئے پویلین بھیجا۔ ششانک سنگھ سویش شرما کی گیند بازی میں بری طرح سے الجھ کررہ گئے۔ جبکہ مشیرخان بھی سویش سے پارنہیں پاسکے۔ ٹیم کی طرف سے مارکس اسٹوئنس نے سب سے زیادہ 26 رن بنائے، جس کے سبب پنجاب کی ٹیم 100 رنوں کا اعدادوشمار پار کر سکی۔
وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…