اسپورٹس

PBKS Vs KKR, IPL 2023: پنجاب کنگز کی طوفانی بلے بازی، کلکتہ کے سامنے 192 کا ہدف

PBKS Vs KKR, IPL 2023: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کا پہلا ڈبل ​​ہیڈر ہفتہ کو کھیلا جا رہا ہے۔ پہلا میچ موہالی میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور پنجاب کنگس کے درمیان جاری ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد کے کے آر نے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنس بنائے۔ بھانوکا راج پکشے نے سب سے زیادہ 50 رنس کی اننگس کھیلی۔

20 اوورس کے بعد پنجاب کا اسکور: 191-5

16 اوورس کے بعد پنجاب کا اسکور: 153-4

بھانوکا راج پکشے نصف سنچری کے بعد آؤٹ

پنجاب کا طوفانی آغاز، 10 اوورس کے بعد پنجاب کا اسکور: 100-1

پربھ سمرن سنگھ کے طوفانی آغاز کے بعد دھون اور بھانوکا راج پکشے نے کولکاتہ کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ کے کے آر کے گیند باز جدوجہد کرتے نظر آ ئے۔

پنجاب کا اسکور 5 اوور کے بعد: 60-1

پربھ سمرن سنگھ کے طوفانی ڈیبیو نے پنجاب کو مضبوط پوزیشن میں ڈال دیا ۔ پانچ اوورس کے بعد پنجاب نے اسکور بورڈ پر 50 رنس کا اضافہ کر دیا ۔ بھانوکا راج پکشے دھون کے ساتھ موجود رہے۔

پربھ سمرن 23 رنس بنا کر آؤٹ ہوئے

دھون اور پربھ سمرن سنگھ کریز پر رہے۔ کے کے آر کی جانب سے گیند امیش یادو کے ہاتھ میں دی گئی۔

پنجاب کی بیٹنگ شروع

یہ دونوں ٹیموں کا پلیئنگ 11 ہے۔

KKR: نتیش رانا (C) ، رحمن اللہ گرباز، مندیپ سنگھ، رنکو سنگھ، آندرے رسل، شاردل ٹھاکر، سنیل نارائن، ٹم ساؤتھی، انوکول رائے، امیش یادو، ورون چکرورتی۔

PBKS: شکھر دھون (سی) ، پربھ سمرن سنگھ، بھانوکا راج پکشے، جیتیش شرما (WK) ، سکندر رضا، شاہ رخ خان، سیم کرن، ناتھن ایلس، ہرپریت براڑ، راہل چاہر، ارشدیپ سنگھ۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago