اسپورٹس

Paris Olympics 2024: پیرس اولمپکس میں کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا، کسی کا سامان چوری، کسی کو کھانے کی دقت

پیرس اولمپکس 2024: اولمپکس 2024 کا سفر پیرس میں جاری ہے۔ فرانس 100 سال بعد اولمپکس کا انعقاد کر رہا ہے لیکن یہاں آنے والے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔ کسی کی انگوٹھی چوری ہو گئی ہے تو کسی کو کھانا نہ ملنے کی فکر ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے جانے والے کھلاڑیوں کو کن مسائل کا سامنا ہے۔

کھلاڑیوں اور کوچز کا سامان غائب

پیرس اولمپکس میں پہنچنے والے جاپانی رگبی کھلاڑی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی کھو دی ہے۔ کھلاڑی نے مبینہ طور پر اپنی شادی کی انگوٹھی، ایک ہار اور 3,000 یوروز نقدی چوری ہونے کی اطلاع دی ہے۔ آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے کوچ نے بینک کارڈ چوری ہونے کا ذکر کیا ہے۔ پیرس میں مقامی رپورٹس کے مطابق ان کے بینک اکاؤنٹ سے اب تک مجموعی طور پر 1500 آسٹریلوی ڈالر غائب ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی جوڈیشل پولیس اب اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نقل و حمل کا مسئلہ

اولمپکس میں پہنچنے والے کھلاڑیوں کو آمدورفت کے مسائل کا سامنا ہے۔ کھلاڑیوں کو نان اے سی بسوں میں سفر کرنا پڑتا ہے۔ بھارتی ٹیم خود کو کئی مسائل کے لیے تیار کر رہی ہیں، جن میں ٹرانسپورٹ سرفہرست ہے۔

ایک اسٹیشن ویگن، ایک منی ایس یو وی، دو منی وین اور چار دیگر گاڑیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے تاکہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو کھیلوں کے گاؤں سے کھیلوں کے مقامات تک پہنچایا جا سکے۔ اگر کسی کھلاڑی کو وقت پر گاڑی دستیاب نہ ہو تو اسے گاڑی الاٹ کر دی جاتی ہے۔

10 کھلاڑیوں کے لیے 2 واش روم

اس ہفتے کے شروع میں، ایک امریکی ٹینس کھلاڑی کوکو گوف نے اپنے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کا کیپشن لکھا تھا، ’10 لڑکیاں، دو باتھ روم‘۔

کھلاڑیوں کو نہیں مل رہا کھانا

تقریباً 3500 نشستوں والے ڈائننگ ہال میں تقریباً 15 ہزار افراد کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ پہلے دن سے یہاں روزانہ 40 ہزار لوگوں کو کھانا پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ قطاریں کتنی لمبی ہوں گی۔

شٹلر تنیشا کرسٹو نے کہا کہ جس دن راجما مینو پر تھا، وہ ڈائننگ ہال تک پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہو چکا تھا اور کنٹینرز کو ری فل نہیں کیا گیا تھا۔ فرانسیسی اسپورٹس اخبار L’Equipe کے مطابق نہ صرف سبزی خور کھانے بلکہ انڈے اور گرلڈ گوشت کی بھی کمی ہے۔ بھارتی ٹیم کے ایک عہدیدار کے مطابق منتظمین کے ساتھ معاملات اٹھائے گئے ہیں اور مسائل آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں۔

باہر سے منگوا رہے دال روٹی

ہندوستانی باکسر امت پنگھل کو اپنی خوراک کے مطابق ہندوستانی ریستورانوں سے رات کے کھانے میں دال اور روٹی منگوانی پڑتی ہے۔ ہندوستان کے ٹاپ رینک والے سنگلز ٹینس کھلاڑی سنیت ناگل کے مطابق سونے سے لے کر کھانے سے لے کر ٹرانسپورٹ تک انہوں نے جن کھلاڑیوں سے بات کی ہے ان میں سے کوئی بھی ان مسائل پر خوش نہیں ہے

شدید گرمی اور نمی کے باوجود پیرس اولمپکس کے منتظمین گرین اولمپکس کے نام پر تمام کھلاڑیوں کے لیے اے سی کا انتظام کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے پیش نظر امریکی کھلاڑی اپنے اپنے اے سی لے کر آئے تھے۔ یہی نہیں برطانوی کھلاڑیوں نے اپنا شیف بھی بلا لیا ہے۔ حالانکہ، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ برطانوی کھلاڑی اپنے ساتھ شیف لائے ہوں۔ اس سے قبل انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی اپنے شیف کے ساتھ کئی ممالک کا سفر کر چکی ہے۔

بھارت نے لگوائے 40 اے سی

جمعہ کی صبح وزارت کھیل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور فرانس میں ہندوستانی سفارت خانے کی مشترکہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ سفارت خانہ 40 اے سی خرید کر اولمپک گاؤں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے کمروں میں لگائے گا۔

وزارت کھیل نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا، ’’اس فیصلے کے بعد فرانس میں ہندوستانی سفارتخانے نے اے سی خریدے ہیں اور انہیں اولمپک ولیج پہنچا دیا ہے۔‘‘

کھلاڑیوں کے کمروں میں اے سی کی مانگ افتتاحی تقریب کے فوراً بعد شروع ہوگئی کیونکہ آرگنائزنگ کمیٹی نے گرمی اور نمی کی توقع کے باوجود کمروں میں اے سی کا انتظام نہیں کیا تھا۔ پیرس 2024 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک ویلج کو گرین ویلج بنانے کے لیے کمروں میں اے سی نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

4 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

5 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

5 hours ago