بھارت ایکسپریس۔
Inzamam-Ul-Haq On Babar Azam: گزشتہ دنوں انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف سلیکٹربنے۔ انضمام الحق نے ہارون رشید کی جگہ لی۔ وہیں بدھ کے روزانضمام الحق نے ایشیا کپ اورافغانستان کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا انتخاب کیا۔ اس پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہوں گے۔ بہرحال، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے پاکستانی کپتان بابراعظم پراپنی بات رکھی۔
انضمام الحق نے بابراعظم کے لئے کیا کہا؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف سلیکٹرانضمام الحق کے مطابق، بابراعظم بطور کپتان شاندارکام کر رہے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ اگرٹسٹ، ونڈے اورٹی-20 فارمیٹ کے لئے ایک کپتان ہے، تو وہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرتینوں فارمیٹ کے لئے ایک کپتان ہے تو وہ بہترفیصلے لے سکتا ہے۔ ساتھ ہی انضام الحق نے بابراعظم کو شاندارکپتان قرار دیا۔ انضمام الحق نے بتایا کہ اگرتینوں فارمیٹ کے لئے کپتان ایک ہے تو کس طرح ٹیم کو فائدہ ملتا ہے۔
مسلسل کپتانی کرنا ٹیم کے مفاد میں نہیں: اںضمام الحق
انضمام الحق نے کہا کہ اگرآپ مسلسل کپتانی میں تبدیلی کر رہے ہیں تو یہ ٹیم کے لئے اچھی چیزنہیں ہے۔ میرا ماننا ہے کہ بابراعظم کپتان کے طور پر قبل تعریف کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق گزشتہ دنوں ہارون رشید کی جگہ پی سی بی کے نئے چیف سلیکٹربنے۔ انضمام الحق نے چیف سلیکٹرکی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کے لئے پاکستان کی ٹیم کا انتخاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Pakistan Cricket: بابر اعظم نے ٹیم سے نکالا تو اس کھلاڑی نے چھوڑ دیا ملک، اب یو ایس اے سے کھیلے گا کرکٹ
انضام الحق بنائے گئے پاکستان کے چیف سلیکٹر
حال ہی میں انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹربنا دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ نے ایک پریس ریلیزجاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انضمام الحق پی سی بی کے نئے چیف سلیکٹرہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقررکردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انضمام الحق نے پچھلے دورمیں کوچ مکی آرتھرکے ساتھ کام کیا ہے۔ آخری بار 2019 میں ان کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کی گئی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم چیف سلیکٹر انضمام الحق کا آخری اسائمنٹ تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…