Paris Olympics 2024: پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی اسٹارجیولن تھرو نیرج چوپڑا نے کوالیفکیشن راؤبڈ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس کا پہلا تھرو 89.34 میٹرکے فاصلے پر پھینکا گیا۔ یہ اس سیزن کا ان کا بہترین تھرو ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو 84 میٹرکا نشان عبورکرنا تھا۔ نیرج چوپڑا نے ٹوکیواولمپکس میں 87.58 کے فاصلے پرتھروپھینکا تھا۔ اس دوران انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
نہیں لیا تھا زیادہ ٹورنامنٹس میں حصہ
اس سال نیرج چوپڑا نے صرف تین ٹورنا منٹس میں حصہ لیا۔ اس دوران ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی۔ انہوں نے مئی میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں 88.36 میٹرکی تھروپھینکی تھی۔ انہوں نے اوسٹراوا گولڈن اسپائک سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے فن لینڈ میں منعقدہ پاونورمی گیمز میں واپسی کی تھی۔ اس دوران انہوں نے 85.97 میٹرکی تھرو پھینک کرگولڈ میڈل جیتا۔ اولمپکس سے قبل انہوں نے پیرس ڈائمنڈ لیگ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔
کشورجینا کوالیفائی کرنے میں رہے ناکام
پیرس اولمپکس میں ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ (سلورمیڈل) جیتنے والی کشورجینا مردوں کے جیولن تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ کے گروپ اے میں نویں نمبرپررہیں اورفائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 80.73 میٹرکا تھروکیا۔ یہ اس کی بہترین کوشش تھی، لیکن ان کی بہترین کوششیں بھی انہیں فائنل میں جگہ نہیں دلوا سکیں۔ اس کا ابتدائی تھرو80.73 میٹرتھا، جبکہ اپنی آخری کوشش میں اس نے 80.21 میٹرپھینکا۔
بھارت ایکسپریس–
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…